1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پورن اسٹار نے ٹرمپ کے ساتھ معاہدے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

اے ایف پی
7 مارچ 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کا دعویٰ کرنے والی پورن اسٹار نے ایک ایسے معاہدے کو منسوخ کرنے کے لیے مقدمہ کر دیا ہے جس کی رُو سے وہ اس تعلق کے حوالے سے عوامی سطح پر بات نہ کرنے کی پابند ہیں۔

https://p.dw.com/p/2ts9z
Stephanie Clifford alias Stormy Daniels
تصویر: Reuters/E. Munoz

پورن فلموں کی ایک سابقہ مشہور اداکارہ اسٹیفنی کلفورڈ کے بقول صدر ٹرمپ کے ساتھ جنسی روابط کے بارے میں خاموش رہنے کا یہ معاہدہ سن 2016 کے صدارتی انتخابات سے چند روز قبل طے پایا تھا۔  

رواں برس کے آغاز میں اسٹیفنی کلفورڈ نے مشہور جریدے ’وال اسٹریٹ جرنل‘  کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک وکیل نے انہیں باقاعدہ طور پر معقول رقم دی تھی تاکہ وہ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے جنسی رابطے پر اپنی زبان بند رکھیں۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کی اعلیٰ عدالت میں دائر کردہ مقدمے میں اسٹیفنی کلفورڈ کا موقف ہے کہ اس معادے پر صدر ٹرمپ نے دستخط نہیں کیے تھے اس لیے اس ’معاہدے کی شرائط پر عمل کرنا لازمی نہیں اور یہ کالعدم‘ ہے۔

سنی لیونی ’ثابت قدمی‘ کی مثال

اسٹیفنی ڈینیئل جن کا اصلی نام اسٹیفنی کلفورڈ ہے، نے دائر کردہ مقدمے میں یہ موقف بھی اختیار کیا ہے کہ وہ الیکشن سے پہلے والے ہفتوں میں ہی عوام کو اپنے اور صدر ٹرمپ کے تعلقات کے حوالے سے آگاہ کرنا چاہتی تھیں۔

اس معاہدے پر پورن اداکارہ اور صدر ٹرمپ کے اٹارنی مائیکل کوہن نے اٹھائیس اکتوبر سن 2016 کے روز دستخط کیے تھے۔ مقدمے میں اسٹیفنی کلفورڈ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے درمیان ’گہرے روابط‘ سن 2007 سے شروع ہوئے تھے۔ صدر ٹرمپ اپنی حالیہ بیوی مالینیا ٹرمپ کے ساتھ سن 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Donald Trump
تصویر: picture-alliance/dpa/AP/C. Kaster

اسٹیفنی کلفورڈ کا دعویٰ ہے کہ ان کا ایک بار صدر ٹرمپ سے جسمانی رشتہ قائم ہوا تھا جس کے بعد یہ ایک گہرے تعلق میں بدل گیا جو سالوں تک قائم رہا۔ کلفورڈ نے ایک وکیل کے مطابق اُن کا ٹرمپ سے یہ تعلق محض ایک افیئر نہیں تھا۔

دوسری جانب ٹرمپ کے وکیل کوہن نے بھی یہی کہا ہے کہ دونوں کے درمیان کوئی افیئر نہیں تھا۔ کوہن کے مطابق انہوں نے معاہدے کی ایک شق کے طور پر اپنی جیب سے ایک  لاکھ تیس ہزار ڈالر پورن فلموں کی اس اداکارہ کو ادا کیے تھے۔

کوہن اور وائٹ ہاؤس دونوں ہی کی جانب سےاس مقدمے کے حوالے سے ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

کچھ عرصے قبل پورن فلموں کی ایک اور سابقہ معروف اداکارہ الانا ایوانز نے بھی امریکی جریدے ’دی بیسٹ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ سن 2006 میں کھیلے گئے ایک گولف ٹورنامنٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ شریک تھے اور انہیں دعوت ملی تھی کہ وہ اُن سے ملاقات کے لیے ہوٹل آئیں۔