بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم حریت کے بیشتر رہنما جیلوں میں ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ اب حریت کا وجود بھی خطرے میں ہے۔ سرینگر میں مسلم کانفرنس کے سربراہ اور حریت کے ایک تجربہ کار رہنما پروفیسر عبد الغنی بھٹ سے ڈی ڈبلیو کے نامہ نگار صلاح الدین زین نے حریت کے مستقبل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔