1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کلثوم نواز کی میت لاہور پہنچا دی گئی

14 ستمبر 2018

بیگم کلثوم نواز کی میت لندن سے لاہور پہنچا دی گئی ہے۔ ان کی آخری رسومات آج بروز جمعہ ادا کی جائیں گی۔ وہ کئی ماہ کی علالت کے بعد منگل کے دن انتقال کر گئی تھیں۔

https://p.dw.com/p/34qBg
Pakistan Lahore Beerdigung von Kalsoom Nawaz
تصویر: DW/Tanvir Shahzad

سابق وزیر اعظم نواز کی شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت ایک جہاز کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان پہنچائی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جب ان کا تابوت پہنچا تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

بتایا گیا ہے کہ کلثوم نواز کی تدفین آج بروز جمعہ کی جائے گی۔ گلے کے کینسر میں مبتلا کلثوم نواز نے گزشتہ برس ہی سرجری کرائی تھی۔ تاہم گزشتہ کئی ماہ سے ان کی طبیعت ناساز تھی اور لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج کلثوم نواز منگل کے دن وفات پا گئی تھیں۔ ان کی عمر 68 برس تھی۔

ادھر پاکستانی حکام نے نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو عارضی طور پر رہا کیا ہے تاکہ وہ کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شریک ہوں سکیں۔ ان دونوں کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز نے ان سزاؤں کے خلاف اپیل کر رکھی ہے۔

کلثوم نواز کی میت کی پاکستان روانگی سے قبل جمعرات کے دن لندن میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ادھر پاکستانی شہر لاہور میں واقع نواز شریف کے گھر ’جاتی امرا‘ میں بھی تعزیت کرنے والوں کا رش لگا رہا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور کے علاوہ کئی اہم شخصیات نے جاتی امرا میں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

ع ب / ع حس / خبر رساں ادارے

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں