گوگل کے ايک آزمائشی روبوٹ نے يہ احساس دلايا ہے کہ وہ ايک طرح سے زندہ ہو گيا ہے يا اسے اپنے وجود کا احساس ہو گيا ہے اور اب وہ ہماری دنيا کے بارے ميں جاننا چاہتا ہے۔ اس معاملے نے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بارے میں ايک بار پھر یہ بحث چھيڑ دی ہے کہ اس شعبے ميں اخلاقی قواعد و ضوابط کی ضرورت کتنی شدید ہے۔