یوکرینی حکومت کے مطابق روس کے خلاف جنگ میں یومیہ پانچ سو کے قریب فوجی زخمی ہو رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک یوکرینی فوجی ایوان ہیں جو لڑائی کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔ ان کا ایک جرمن ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ وہ جلد سے جلد صحت یاب ہو کر اپنے ملک کا دفاع کرنے کے لیے دوبارہ میدانِ جنگ میں اترنا چاہتے ہیں۔