1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آفریدی کی آئر لینڈ کے دورے میں شمولیت سے معذرت

25 مئی 2011

پاکستان میں کرکٹ کے نگران ادارے پی سی بی نے کہا ہے کہ اس مہینے شروع میں ہونے والے پاکستانی ٹیم کے آئر لینڈ کے دورے کے لیے شاہد آفریدی ٹیم کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

https://p.dw.com/p/11Nfk
تصویر: AP

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ شاہد آفریدی نے محدود اووروں کے دو میچوں کے لیے اس دورے پر ٹیم کے ساتھ جانے سے معذرت اس وجہ سے کی کہ وہ اپنے بیمار والد کی دیکھ بھال کے لیے وقت دینا چاہتے ہیں۔

پی سی بی کے ترجمان ندیم سرور نے آج بدھ کو بتایا کہ اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے والد امریکہ کے ایک ہسپتال میں اپنے جگر کا علاج کروا رہے ہیں اور خود شاہد آفریدی بھی اب اپنے والد کی دیکھ بھال کے لیے امریکہ جا چکے ہیں۔

Cricketspieler Shahid Afridi
شاہد آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف چھکا لگاتے ہوئے، فائل فوٹوتصویر: AP

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو اس دورے کے دوران آئر لینڈ کی ٹیم کے خلاف دو ایک روزہ میچ کھیلنے ہیں۔ یہ میچ برطانیہ میں شمالی آئر لینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ میں 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ نے ایک روزہ میچوں کے لیے کپتان کے طور پر شاہد آفریدی کو ابھی گزشتہ ہفتے ہی ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا تھا۔ اس کی وجہ بظاہر ان کی طرف سے ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ ون ڈے سیریز کے بعد ٹیم انتظامیہ پر کی جانے والی تنقید بنی تھی۔

آئر لینڈ کے خلاف دو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی قیادت مصباح الحق کریں گے، جو ٹیسٹ میچوں کے لیے بھی پاکستانی ٹیم کے کپتان ہیں۔

رپورٹ: عصمت جبیں

ادارت: افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں