1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسرائیل کا ایف سولہ جنگی طیارہ شام میں تباہ ہو گیا

عابد حسین
10 فروری 2018

اسرائیلی فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اُس کا ایک جنگی طیارہ شامی فضائی حدود میں تباہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب شامی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کا مناسب جواب دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2sRPP
Israel Absturz Kampfjet F-16 nach Einsatz in Syrien
تصویر: Reuters/H. Shapira

اسرائیلی فضائیہ کا ایک ایف سولہ جنگی طیارہ شام کی فضائی حدود میں تباہ ہو گیا ہے۔ شامی میڈیا کے مطابق طیارہ اینٹی ایئر کرافٹ فائر سے تباہ ہوا۔ اسرائیلی فوج نے شامی حکام کے بیان کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ایف سولہ طیارے کا پائلٹ زندہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ شامی میڈیا کے مطابق اس طیارے کی تباہی اُس کے ایک فوجی مرکز پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ہوئی ہے۔ شامی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ اسرائیلی جارحیت کا جواب ہے۔

اسرائیلی جیٹ طیاروں نے حملہ کیا ہے، شامی فوج

فلسطینی صدر عباس کے غصے کو سمجھ سکتے ہیں، روسی وزیر خارجہ

اسرائیل نے حملے کیے ہیں، شامی فوج کا دعویٰ

ایف سولہ جنگی طیارے کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ شام میں قائم مبینہ طور پر ايک ایرانی ٹھکانے کو نشانہ بنانے میں مصروف تھا۔ اسرائيلی حکام نے يہ دعوی بھی کيا ہے کہ  شام سے اڑنے والے اور اسرائيلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ايک ايرانی ڈرون کو ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے فضا میں تباہ کر دیا تھا۔ اس ڈرون کی تباہی کے حوالے سے شامی حکومت کا فی الحال کوئی رد عمل سامنے نہيں آیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا یہ بھی موقف ہے کہ فضا میں ڈرون مبینہ ایرانی کنٹرول سسٹم کی نگرانی میں تھا اور اُس نے اسرائیل کی فضائی حدود کی سنگین خلاف ورزی بھی کی تھی۔  اسرائیل فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔

Israel Absturz Kampfjet F-16 nach Einsatz in Syrien
شمالی اسرائیل میں تباہ ہونے والے ایف سولہ جنگی طیارے کا ملبہ تصویر: Reuters/H. Shapira

دريں اثناء اسرائیل کے میڈیا کے مطابق ایف سولہ طیارے کا ملبہ شمالی اسرائیل کے علاقے وادی جیزریل میں گرا۔

شام میں تقریباً آٹھ برسوں سے جاری خانہ جنگی کے دوران اسرائیلی جنگی طیارے کے تباہ ہونے کو ایک انتہائی شدید واقعہ قرار دیا گیا ہے۔ اسرائیل پہلے بھی شامی تنصیبات پر حملے کرنے سے گریز نہیں کرتا رہا ہے اور اِن حملوں کے جواب میں شامی احتجاج ہی سامنے آیا کرتا تھا۔