اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی نئی ناظم الامور کون ہیں؟
29 اگست 2023نئی دہلی نے اسلام آباد کے ہائی کمیشن میں اپنی ایک خاتون افسر گیتیکا سریواستو کو نیا ناظم الامور تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گیتیکا فی الوقت بھارتی وزارت خارجہ کے دفتر میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر کام کر رہی ہیں اور جلد ہی انہیں اسلام آباد بھیجے جانے کی توقع ہے۔
بھارت کے چوپڑا اور پاکستان کے ارشد نے تاریخ رقم کر دی
بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ کئی برسوں سے مکمل سطح کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور ہائی کمشنرز کے بجائے دونوں ملکوں میں ناظم الامور نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھال رکھی ہیں۔ گیتیکا، سریش کمار کی جگہ لیں گی، جن کے نئی دہلی واپسی کا امکان ہے۔
ایل او سی پر عام شہری کی ہلاکت پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج
گزشتہ دو روز سے بھارت میں بیشتر میڈیا ادارے اس خبر کو حکومت کے ذرائع کے حوالے سے نشر کرتے رہے ہیں، تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
بھارت کشمیری انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہا کرے، پاکستان
حکام کے مطابق گیتیکا سریواستو جلد ہی اسلام آباد میں اپنی ذمہ داری سنبھالیں گی۔
بالی وڈ اداکارہ سلینا جیٹلی اور پاکستانی صحافی میں جھگڑا کس بات پر؟
سریواستو کے جلد ہی اسلام آباد میں اپنی ذمہ داری سنبھالنے کی توقع ہے۔ ادھر اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے بھی نئی دہلی میں اپنے ناظم الامور کو بھی بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعد وڑائچ نئی دہلی میں ناظم الامور مقرر
خبروں کے مطابق پاکستان کی نگراں حکومت نے نئی دہلی میں ہائی کمیشن کے لیے سعد وڑائچ کو اپنا نیا چارج ڈی افیئر (ناظم الامور) منتخب کیا ہے۔ وڑائچ فی الوقت پاکستان دفتر خارجہ میں افغانستان، ایران اور ترکی ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔
سیما حیدر پاکستانی جاسوس ہیں، یا پھر بھارتی ایجنٹ؟
واضح رہے کہ سابق پاکستانی ناظم الامور سلمان شریف کو حال ہی میں اسلام آباد واپس بلایا گیا تھا اور اطلاعات ہیں کہ بہت جلد ہی اسلام آباد میں موجود بھارتی ناظم الامور سریش کمار کو بھی نئی دہلی واپس بلایا جا رہا ہے۔
گیتیکا سریواستو کون ہیں؟
گیتیکا نے سن 2005 میں انڈین فارن سروسز میں کامیابی حاصل کی تھی اور فی الوقت وہ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے دفتر میں ہند بحرالکاہل ونگ میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
اس سے قبل سن 2007-2009 کے دوران انہوں نے چین میں بھارتی سفارت خانے میں دو برس تک ملازمت کی تھی اور اپنی غیر ملکی زبان کی تربیت کے ایک حصے کے طور پر مینڈرن زبان بھی سیکھ لی تھی۔ انہوں نے کولکتہ کے علاقائی پاسپورٹ آفس میں بھی کام کیا ہے۔
اگست سن 2019 میں، جب پاکستان نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرنے والے دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد دو طرفہ سفارتی تعلقات کو کم کرنے کا فیصلہ کیا، اس وقت سے اسلام آباد اور نئی دہلی میں بھارتی اور پاکستانی مشنوں کی سربراہی ہائی کمشنر نہیں کر رہے ہیں۔