1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اطالوی مصور کی پینٹنگ16.9ملین ڈالر میں فروخت

29 جنوری 2011

مشہور اطالوی مصور ٹِشّن کی معروف پینٹنگ میڈونا اینڈ چائلڈ 16 اعشاریہ نو ملین ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔ جمعرات کو فروخت ہونے والی یہ ساڑھے چار سو سال پرانی تصویر مذہبی موضوع پر بنائی گئی ایک اہم تصویر تصور کی جاتی ہے۔

https://p.dw.com/p/106vS
تصویر: picture-alliance / dpa

سن 1560ء میں بنائی گئی یہ آئل پینٹنگ عوام کے پاس ٹِشّن کی باقی رہ جانے والی چند ایک تصویروں میں سے ایک ہے۔ اس تصویر کو ایک یورپی باشندے نے ٹیلی فون پر بولی لگا خریدا۔ اس تصویر کی حتمی بولی ایک کروڑ 68 لاکھ 82 ہزار پانچ سو بشمول کمیشن لگائی گئی۔ اس تصویرکے بارے میں ابتدا ہی میں کہا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ تصویر 15سے 20 ملین ڈالر کے درمیان فروخت ہو گی۔

اس تصویر کے لئے بولی کا اہتمام مشہور سویڈش نیلام گھر Sotheby's نےکیا تھا جبکہ بولی کی یہ تقریب اس ادارے کے نیویارک میں قائم ہیڈکوارٹرز پر منعقد کی گئی۔

اولڈ ماسٹر پینٹنگ نامی ادارے کے شریک چیئرمین جارج واخٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ٹِشّن اور دیگر آدھ درجن کلاسیکی مصوروں کی نادر تصاویر کی ریکارڈ قیمت پر نیلامی پر انتہائی خوش ہیں۔

Rembrandt versteigert
نیلامی میں دیگر کلاسیکی تصاویر بھی پیش کی گئیںتصویر: AP

’’دلچسپی پوری دنیا سے ظاہر کی گئی، جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ ان میں تجارتی ادارےاور قدیم تصاویر میں ذاتی دلچپسی رکھنے والے افراد بھی شریک تھے۔ اس سے واضح ہے کہ ماسڑ ورکس کے لئے ایک مضبوط عالمی منڈی موجود ہے۔‘‘

ٹِشن کی قدامت پسند طرز مصوری کی دیگر تصاویرکواس سے قبل تقریبا 30 برسوں سے عام بولی کے لئے پیش نہیں کیا سکا تھا تاہم حال ہی میں ایمسٹرڈیم، لندن اور پیرس میں یہ تصاویر نیلامی کے لئے پیش کی گئیں۔

ساڑھے چار سو برس قدیم اس تصویر ’میڈونا اینڈ چائلڈ‘ کو اب تک چھ مرتبہ خریدا گیا ہے۔ مجموعی طور پر ٹِشن کی بنائی ہوئی تصاویر کو 78 اعشاریہ 6 ملین ڈالر کی خطیر رقم کے عوض خریدا گیا۔

اس کے علاوہ Sotheby's کی اس نیلامی میں Joachim Anthonisz Wtewael کی ایڈم اینڈ ایو’ آدم اور حوا‘ نامی تصویر چھ اعشاریہ دو چار ملین ڈالر میں فروخت ہوئی۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں