1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکا کی ’بھارت کو مسلح گارڈیئن ڈرون فروخت کرنے‘ کی پیشکش

18 جولائی 2018

امریکا نے بھارت کو ہتھیاروں سے لیس کیے جا سکنے والے بڑے ’گارڈیئن‘ ڈرون فروخت کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ اگر یہ دفاعی تجارتی پیشکش حقیقت کا روپ دھار گئی تو یہ طیارے جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کے پہلے ہائی ٹیک ڈرون ہوں گے۔

https://p.dw.com/p/31iTS
US-Kampfdrohne - Air Force MQ-1
تصویر: picture alliance/dpa/U.S. Air Force photo by Tech. Sgt. Effrain Lopez

انگلینڈ میں فارن بورو کاؤنٹی سے بدھ اٹھارہ جولائی کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق شروع میں ان ڈرون طیاروں کو غیر مسلح حالت میں اس طرح فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی کہ انہیں صرف  جاسوسی کی خاطر اور نگران پروازوں کے لیے ہی استعمال کیا جا سکتا تھا۔

اب لیکن روئٹرز نے لکھا ہے کہ امریکا بھارت کو یہ ڈرون مسلح حالت میں فروخت کرنا چاہتا ہے اور نئی دہلی کو اس پیشکش کی ایک اعلیٰ امریکی اہلکار اور امریکی دفاعی صنعت کے ایک اہم ذریعے نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

اگر یہ پیشکش عملی صورت اختیار کر گئی، تو یہ پہلا موقع ہو گا کہ امریکا کسی ایسے ملک کو یہ بڑے مسلح ڈرون طیارے فروخت کرے گا، جو مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن نہیں ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان اور بھار ت کے مابین، جو اب تک آپس میں متعدد جنگیں لڑ چکے ہیں، روایتی عسکری اور سیاسی کشیدگی کے تناظر میں بھی بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے یہ طیارے جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کے پہلے ہائی ٹیک ڈرون ہوں گے۔

م م / ش ح (روئٹرز)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید