1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

ٹرمپ کا استثنیٰ کا دعویٰ: فیصلہ جلد سنایا جائے، محکمہ انصاف

12 دسمبر 2023

امریکی محکمہ انصاف کے خصوصی وکیل جیک اسمتھ گزشتہ صدارتی الیکشن کے نتائج تبدیل کرنے کی سازش کے الزام میں سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمات کی سماعت کی جلد تکمیل کی کوشش کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4a4tJ
USA Staatsanwalt Jack Smith
تصویر: Jacquelyn Martin/AP Photo/picture alliance

امریکی محکمہ انصاف کے خصوصی وکیل جیک اسمتھ نے پیر کے روز دائر درخواست کے سلسلے میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ سابق صدر اور ریبپلکن سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ پر لگے 2020 ء کے صدارتی الیکشن کے نتائج تبدیل کرنے کی سازش کے الزامات سے متعلق مقدمے میں فیصلہ جلد از جلد سنایا جائے۔

جیک اسمتھ نے سپریم کورٹ کو فوری فیصلہ سنانے کے لیے اس لیے درخواست کی کہ سابق صدر اپنے خلاف مقدمات کو خارج کروانے کی کوشش کر رہے ہیں اور آئندہ صدارتی الیکشن میں  ٹرمپ ریپبلکن نامزدگی کے لیے فیورٹ تصور کیے جا رہے ہیں۔ خصوصی وکیل جیک اسمتھ اور ان کی ٹیم نے درخواست کی کہ سپریم کورٹ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے خلاف وفاقی الزامات کے حوالے سے استثنیٰ کے ان دعووں کا جائزہ لے، جنہیں وہ  2020 ء کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو الٹنے کی سازش کے مقدمے کو ختم کرانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

Donald Trump im Zivilbetrugsprozess: Erscheinen vor Gericht in New York 2023
آئندہ صدارتی الیکشن میں ٹرمپ ریپبلکن نامزدگی کے لیے فیورٹ تصور کیے جا رہے ہیںتصویر: Andrea Renault/ZUMA/picture alliance

 

کووڈ انیس کے خلاف ریسپونس: ہیلتھ اسمبلی کا اجلاس

محکمہ انصاف کی پالیسی کسی بھی موجودہ صدر کے خلاف مقدمہ چلانے پر پابندی عائد کرتی ہے اور اسمتھ کی وہ پہلی درخواست ہے جس میں سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی کہ آیا سابق صدور کو پہلے کبھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے وکلاء کا کہنا ہے کہ وہ زیربحث وقت کے دوران سرکاری حیثیت میں کام کر رہے تھے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ اس بات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ایسا بالکل نہیں تھا۔ یاد رہے کہ ٹرمپ  آئندہ صدارتی الیکشن میں بطور امیدوار ریپبلکن نامزدگی کے لیے فیورٹ دکھائی دیتے ہیں۔

ڈاووس میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے

ٹرمپ کے خلاف الزامات کیا ہیں؟

ٹرمپ کو متعدد جرائم کی وجہ سے مقامی، ریاستی اور وفاقی سطح پر متعدد قانونی شکنجوں میں پھنس جانے کے خطرات کا سامنا ہے، جن میں خفیہ دستاویزات کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس  رکھنا، انتخابی مداخلت اور 2020 ء کے انتخابات کو الٹانے کی کوششیں شامل ہیں۔

خصوصی وکیل نے ایک امریکی ڈسٹرکٹ جج کے یکم دسمبر کے ایک فیصلے پر اپیل کی ہے۔ اس مقدمے میں جج نے فیصلہ دیا تھا کہ ٹرمپ  کے پاس استثنیٰ کی کوئی قانونی بنیاد موجود نہیں کیونکہ مبینہ جرائم کے وقت وہ صدارتی عہدے پر فائز تھے۔ خاتون جج تانیا نے صدر کے دفتر کو لکھا، ''عدالت کسی کو بھی عمر بھر کے لیے جیل سے آزاد رہنے کا فری پاس نہیں دیتی۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدور کو ان کی  وفاقی مجرمانہ ذمہ داریوں کے سلسلے میں کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ہوتا۔‘‘ 

USA Trumps Gerichtstermin in Washington D.C. | Abflug
ٹرمپ کو متعدد جرائم کی وجہ سے مقامی، ریاستی اور وفاقی سطح پر متعدد قانونی شکنجوں میں پھنس جانے کے خطرات کا سامنا ہےتصویر: WIN MCNAMEE/Getty Images/AFP

فوری فیصلے پر زور کیوں دیا جا رہا ہے؟

امریکی  محکمہ انصاف کے خصوصی وکیل جیک اسمتھ ٹرمپ کے استثنیٰ کے دعووں پر فوری فیصلہ چاہتے ہیں۔ اسمتھ نے اپنے اقدام میں عجلت کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا، ''یہ مسئلہ ہماری جمہوریت پر ایک بنیادی سوال اٹھاتا ہے۔‘‘جیک اسمتھ نے کہا کہ ہائی کورٹ اپنی نظرثانی میں تیزی لائے تاکہ مقدمے کی سماعت 4 مارچ 2024 ء کو شروع ہو سکے، جیسا کہ پہلے سے طے شدہ ہے۔

ٹرمپ کی نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت

عدالت 5 جنوری 2024 ء سے پہلے اس معاملے پر غور نہیں کرے گی کیونکہ جج اپنی اگلی نجی کانفرنس منعقد کرنے والے ہیں۔ اسمتھ کی فوری فیصلے کی درخواست کے باوجود  سپریم کورٹ میں معمول کی سماعت کے عمل کو مکمل ہونے میں کئی ماہ لگیں گے۔

ک م/ م م (اے پی، روئٹرز)