بحیرہء اسود سے یوکرینی زرعی اجناس کی ترسیل کی ڈیل اقوام متحدہ اور ترک ثالثی میں طے پائی تھی، مگر روس اس ڈیل سے نکل گیا ۔ یوں افریقہ اور ایشیا میں کروڑوں افراد کے لیے یوکرینی اجناس کی ترسیل رک گئی جب کہ عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے اور متعدد مقامات پر بھوک کے شکار افراد کے لیے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔