1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اور اب ملکہء برطانیہ بھی فیس بُک پر

7 نومبر 2010

برطانوی شاہی خاندان کا کہنا ہے کہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم فیس بک اپنے پرستاروں کے لئے 'فین پیج' شروع کررہی ہیں۔

https://p.dw.com/p/Q0xH
برطانوی ملکہ الزبتھ دومتصویر: AP

84 سالہ برطانوی ملکہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملکہ کے فیس بک فین پیج پر ملکہ کی مصروفیات کی تازہ ترین ویڈیوز ، تصاویر اور خبریں شامل کی جائیں گی۔ ملکہ کے علاوہ ولی عہد شہزادہ چارلس اور ان کے دونوں بیٹوں شہزادہ ولیم اور ہیری کے بارے میں تفصیلات بھی اس پیج پر دستیاب ہوں گی۔

Symbolbild Facebook Die Schatten von Jugendlichen mit einem Laptop
فیس بُک صارفین کی تعداد نصف ارب سے تجاوز کرچکی ہےتصویر: picture alliance/dpa

ملکہ کے فین پیج کو جوائن کرنے والے فیس بُک صارفین بکنگھم پیلس کے نام پیغامات کے علاوہ اپنے تبصرے بھی روانہ سکیں گے۔ بیان کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی مصروفیات بھی اس سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔

سابقہ دن کی مصروفیات کی تفصیلات پر مشتمل سرکلر سن 1803 میں اس وقت کے بادشاہ جارج سوم نے بھی جاری کرنے کا آغاز کیا تھا، مگر اس کی وجہ اخبارات کی غلط رپورٹنگ تھی۔

تاہم اس فیس بُک پیج پر ملکہ کو ‘Poke'نہیں کیا جاسکے گا کیونکہ یہ ملکہ کا پروفائل پیج نہیں ہے۔ بکھنگم پیلس کی طرف سے ملکہ کی نئی ٹیکنالوجی سے جڑے رہنے کی خواہش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ برطانوی ملکہ بلیک بیری سمارٹ فون اور آئی پوڈ بھی استعمال کرتی ہیں۔ شاہی خاندان سے وابستہ حکام کے مطابق ملکہ کی طرف سے پہلی ای میل1976 میں بھیجی گئی تھی۔

برطانیہ کے شاہی خاندان کا پہلے سے ہی تصاویر شیئر کرنے والی ویب سائٹ فلکر پر اکاؤنٹ موجود ہے۔ اس کے علاوہ شاہی خاندان نے سال2009 میں ٹویٹر بھی جوائن کیا، جبکہ یوٹیوب پر ویڈیو چینل بھی سال 2007ء سے موجود ہے۔

رپورٹ : افسراعوان

ادارت : شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں