1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایران دنیا کے ساتھ تعمیری تعلقات کا خواہاں، صدر روحانی

8 مئی 2018

اس وقت ایران سمیت یورپی ممالک کی نظریں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جمی ہوئی ہیں، جو آج منگل کو  ایران کے ساتھ 2015 میں ہوئے جوہری معاہدے کا حصہ بنے رہنے یا علیحدہ ہوجانے سے متعلق فیصلہ کر رہے ہیں

https://p.dw.com/p/2xN1B
IRAN Präsident ROUHANI
تصویر: Getty Images/AFP/B. Mehri

ایرانی صدر حسن روحانی  نے اشارہ دیا ہے کہ اگر امریکا ایران کے ساتھ 2015 میں کیے جوہری معاہدے سے ممکنہ علیحدگی اختیار کرتا ہے تو اس کے باوجود تہران یورپی طاقتوں کے ساتھ مل کرکام کرنے کی کوششیں کرے گا۔

 تہران میں ہونے والی ایک پیڑولیم ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ حسن روحانی کا اس تناظر میں مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا اس معاہدے سے علیحدہ ہو جاتا ہے اور ایران پر ایک بار پھر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں تو یہ صورتحال ٫ صرف چند مہینوں‘ کے لیے کچھ مسائل پیدا کرے گا تاہم ایران ان پر جلد قابو پا لے گا۔

اگر امریکا جوہری معاہدے سے نکلا تو مشرق وسطیٰ کا امکانی منظر

جرمنی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر قائم ہے، میرکل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان کر رکھا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں شامل رہنے سے متعلق فیصلے پر مبنی اعلان آج یعنیٰ 8 مئی کو کریں گے۔ اس اعلان کے بعد یہ ایرانی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سامنے آنے والا پہلا بیان ہے۔

ع ف / ع ا ( اے پی، رائترز)