1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

'ایپل پیل' اور آئی پوڈ

14 اگست 2010

موبائل فون کی دنیا بھی حیرتوں کی دنیا ہے۔ نت نئے ڈیزائن صارفین کو حیرت زدہ کئے ہوئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ایپل آئی فون نے موبائل فون کی دنیا کو ایک نئی جہت دی ہے۔

https://p.dw.com/p/OnVZ
تصویر: AP

ایک چینی کمپنی نے 'ایپل پیل' (Apple Peel) کے نام سے آئی پوڈ کے لئے ایک حفاظتی کور بنایا ہے مگر بظاہر حفاظتی کور نظر آنے والا یہ چھوٹا سا آلہ دراصل ایپل آئی پوڈ نامی میڈیا پلیئر کو موبائل فون میں بدل دیتا ہے۔

ایپل پیل 520 نامی یہ ننھا سا گیجٹ چینی کمپنی یوسیون ٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ ڈیوائس آئندہ ہفتے مختلف آن لائن سٹورز پر فروخت کے لئے پیش کردی جائے گی ۔ یہ آلہ ان افراد کے لئے نہایت کشش کا باعث ہوگا جو آئی فون خریدنے کی خواہش تو رکھتے ہیں مگر اس کی قیمت ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ اس کی مدد سے وہ آئی فون کی اصل قیمت سے کافی کم ادا کرکے اپنے آئی پوڈ کو بطور فون استعمال کرسکیں گے۔

Deutschland Hamburg iPhone 4 Apple Kunden
ایپل آئی فون نے موبائل فون کے صارفین کو حیرت زدہ کر رکھا ہےتصویر: picture-alliance/dpa

یہ ڈیوائس آئی پوڈ کے ساتھ اس طرح لگ جاتی ہے جیسے کہ اس کا حفاظتی کور ہو مگر اس کے اندر ایک کنیکٹر لگا ہوا ہے جس کے ذریعے آئی پوڈ 'سم کارڈ سلاٹ' Sim Car Slot اور ایکسٹرا بیٹری لگے ہوئے اس آلے سے منسلک ہوجاتا ہے۔ جس میں سم ڈال کر اب آپ اپنے آئی پوڈ کو فون کالز کرنے اور ایس ایم ایس کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

آئی پوڈ ٹچ استعمال کرنے والے صارفین 57 امریکی ڈالر کے برابر رقم ادا کرکے ربر یا پلاسٹک سے بنے اس مخصوص کور نما آلے کو خرید سکتے ہیں۔

ایک آئی پاڈ ٹچ کی قیمت چین میں 15 سو یوآن ہے جبکہ ایپل آئی فون کی قیمت پانچ ہزار یوآن۔

چین میں آئی فون کی قانونی فروخت امریکہ میں اس کےمتعارف کرائے جانے کے قریب دوبرس بعد موبائل فون کمپنی یونی کام کے ذریعے گزشتہ برس اکتوبر میں شروع ہوئی۔

رپورٹ: افسر اعوان

ادارت: عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں