1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بارش کو بھی کراچی پر رحم نہ آیا

محمد علی خان، نیوز ایجنسی
1 ستمبر 2017

پاکستان کا سب سے بڑے تجارتی مرکز کہلانے والا شہر کراچی حالیہ مون سون بارشوں کے سبب سیلاب میں ڈوب گیا۔ بارش کی وجہ سے یہاں معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

https://p.dw.com/p/2jCSW
Flash-Galerie Pakistan Überschwemmungen
تصویر: dapd

محکمہء موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ 130 ملی میٹر جب کہ کئی علاقوں میں 122 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ اس دوران دفتروں میں حاضری کم رہی جب کہ تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے شہری حکومت کو احکامات جاری کئے ہیں کہ شہریوں کودرپیش مشکلات دور کر نے کے لیے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ آئی ایس پی ار کے مطابق حکومت سندھ نے فوج سے معاونت کی درخواست کی تھی، جس کے بعد پاکستانی فوج کے دستے سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے شہریوں کی مدد کو پہنچ گئے۔ نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے بعد جمعرات کے روز ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے اب تک پندرہ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں ہفتے کے روز ہونے والی عید الاضحیٰ کی تیاریاں بھی متاثر ہوئی ہیں جب کہ مویشی منڈی میں بیوپاری گاہکوں کی آمد اور انتظامیہ کی مدد کے منتظر ہیں۔ مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے شہری حکومت نکاسی آب کے نظام کو بہتر کرنے میں مصروف عمل ہے جب کہ شہر میں پانی کے سبب عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔