1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برطانوی نوآبادیاتی دور اور ہندو قوم پرستوں کا رویہ

12 ستمبر 2021

ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ملکی تاریخ کو ازسرِنو مرتب کرنے کی کوشش میں ہے۔ اس سلسلے میں ہندو قوم پرستوں کے کردار کو بڑھا چڑھا کے بیان کیے جانے کی کوشش بھی جاری ہے۔

https://p.dw.com/p/40772
Indien | Jallianwalla Bagh Denkmal
تصویر: Narinder Nanu/AFP/Getty Images

بی جے پی کی حکومت کو اس تنقید کا سامنا ہے کہ برطانوی سامراجی دور کے مظالم کو بھی گھٹا کر بیان کرنے کی منظم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس تناظر میں جلیانوالا باغ کی میموریئل کی تزئین کا معاملہ اہمیت اختیار کیے ہوئے ہے۔ ایسی کوشش کی گئی ہے کہ سن 1919 میں کیے جانے والے مظالم کے نشانات یا حوالوں کو کمزور کر دیا جائے۔

بھارت میں 'کراچی بیکری، سویٹس' کا نام بدلنے کا دباؤ

جلیانوالا باغ میں برطانوی فائرنگ سے ایک ہزار کے قریب انسانی جانیں ضائع ہونے پر کم و بیش سبھی مؤرخین کا اتفاق ہے۔ یہی واقعہ برطانوی حکمران ٹولے کے خلاف ایک کلیدی قوم پرست تحریک کے ابھرنے میں اہم رہا تھا۔

Indien Einweihung der Statue of Unity
بھارتی ریاست گجرات میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کو مجسمہتصویر: Reuters/A. Dave

فریڈم موومنٹ کی تاریخ کا احترام نہیں

ممتاز بھارتی مؤرخ چمن لال نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش تو گاندھی کے سبرامتی آشرم کے حوالے سے بھی کی گئی۔ بھارتہ جنتا پارٹی کی حکومت نے مہاتما گاندھی کی الہ آباد یادگاروں کی تزئین شروع کر رکھی ہے۔ ان میں ایک سبرامتی آشرم عرف گاندھی آشرم اور دوسری سبرامتی سینٹرل جیل ہے۔

ان دونوں مقامات پر بابائے بھارت نے اپنی زندگی کے کئی برس گزارے تھے۔ چمن لال کے مطابق تاریخ میں رد و بدل کرنے کی کوشش وہ کر رہے ہیں جنہوں نے خود آزادی کی جد وجہد میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی اس کا احترام کرتے ہیں۔

بھارتی شہروں کے مسلم ناموں کی جگہ اب ہندو نام کیوں؟

نئی دہلی کے تاریخی وسطی علاقے کا انہدام کا پلان

نریندر مودی حکومت کا تاریخ مٹانے کا ایک اور فیصلہ دارالحکومت نئی دہلی کے وسطی پینتیس ہیکٹرز علاقے کی مجموعی ہیت تبدیل کرنے سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

 اس علاقے میں کئی تاریخی عمارتیں، عجائب گھر اور یادگار سرکاری عمارتیں ہیں۔ مودی حکومت ڈھائی بلین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کر کے اس علاقے کو ایک نیا روپ دینے کی کوشش میں ہے۔

Indien Präsident Modi
وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر الزام ہے کہ وہ بھارتی تاریخ پر ہندو غلبہ ظاہر کرنے کی کوشش میں ہیںتصویر: Amit Dave/REUTERS

اس مقصد کے لیے کئی عمارتوں کو گرا دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس، راشڑپتی بھون (صدارتی محل)، انڈیا گیٹ اور وار میموریئل کو بھی گرا کر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ اس وسطی علاقے کے انہدام کے حوالے سے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ گزشتہ ڈیڑھ دو سو سال کی تاریخ کا امین ہے اور اس کے گرانے سے یہ تاریخی مواد ملیامیٹ ہو جائے گا۔

اہم مقامات اور سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کی مہم

مودی حکومت کے دور میں مختلف شہروں، یادگاروں اور سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کا سلسلہ زیادہ تیز ہو چکا ہے۔ سن 1947 میں آزادی کے بعد مختلف حکومتوں نے برطانوی دورِ حکومت کی نشانیاں ضرور تبدیل کی ہیں تاہم اب یہ سلسلہ تیز تر ہے۔

بھارت: مستقبل کے اسمارٹ شہر، سو میں سے بیس ناموں کا اعلان

موجودہ حکومت کی ایسی کوششوں کے حوالے سے مؤرخین کا کہنا ہے کہ اب ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد بھارتی عوام سے ان کی تاریخ کو چھیننا مقصود ہے اور یہ انجام کار شدید قسم کا قوم پرستانہ رویہ بن کر ابھرے گا۔

ایک مؤرخ نارائنی گپتا نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ کانگریس کی حکومت نے نصابی کتب میں تبدیلی پیدا کر کے برطانوی ناموں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے ساتھ ایسے مجسمے تعمیر کروائے جو ملکی تاریخ سے وابستہ تھے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی نام تبدیل کرنے کی کوششیں حقیقت میں اس ملک میں ہندو اکثریت کی چھاپ کو قانونی شکل دینا ہے۔

Indien Feier 2 Jahre Regierung Mohdi
بی جے پی اور سوائم سیوک سَنگھ جو کہ بھارتی جنتا پارٹی کی بنیادی تنظیم ہے، نے بھارتی تاریخ کا اپنا متن مرتب کر رکھا ہےتصویر: DW/A. Anil Chatterjee

شہروں کے نام تبدیل کرنے کا سلسلہ

حالیہ کچھ عرصے میں مرکز اور صوبوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتوں نے کئی قصبوں کے نام تبدیل کرنے کی مہم کو تقویت دی ہے تا کہ بھارت کے ہندو ماضی کا ایک مرتبہ پھر سے احیا ہو سکے۔

ایک اور مؤرخ راکیش بٹابیل کہتے ہیں کہ بی جے پی اور سوائم سیوک سَنگھ (RSS)، جو کہ بھارتی جنتا پارٹی کی بنیادی تنظیم ہے، نے بھارتی تاریخ کا اپنا متن مرتب کر رکھا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ قوم پرست تنظیمیں تاریخ از سرَ نو مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ ہندو قوم پرستانہ نظریے کو بھی جائز قرار دینے کا سلسلہ شروع کیے ہوئے ہیں۔

بٹابیل کے مطابق اب ان سیاسی و قوم پرست حلقوں نے مہاتما گاندھی اور جواہر لال نہرو کے ساتھ ساتھ قوم پرست لیڈروں کی اہمیت بڑھانا بلکہ دوگنا کرنا شروع کر دی ہے۔

مرلی کرشنن، نئی دہلی (ع ح/ ع ت)