1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا کا آٹھواں میچ ڈے مکمل

18 اکتوبر 2010

جرمن قومی فٹ بال لیگ کے آٹھویں میچ ڈے کی تکمیل پرڈارٹمنڈ فٹ بال کلب بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ دوسری پوزیشن پر مائنز اور تیسری پر لیورکوزن کی ٹیمیں ہے۔ دفاعی چیمپیئن میونخ دسویں پوزیشن پر ہے۔

https://p.dw.com/p/Pfuf
ہوفن ہائیم اور مؤنشن گلاڈ باخ کا میچتصویر: dapd

جیسا کہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ آٹھویں میچ ڈے کے آخری دن ہوفن ہائیم کی ٹیم مؤنشن گلاڈ باخ کی ٹیم کو ہرا سکتی ہے اور ایسا ہی ہوا۔ گو مؤنشن گلاڈ باخ کی ٹیم نے زوردار مقابلہ کیا۔ ہوفن ہائیم کی ٹیم دو کے مقابلے میں تین گول سے یہ میچ جیت کر بنڈس لیگلا کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک بڑی جست لگانے میں کامیاب رہی۔ گزشتہ روز وہ آھویں پوزیشن پر تھی لیکن ایک جیت سے وہ ٹاپ فائیو میں پہنچ گئی ہے۔ اس کی تازہ نئی پوزیشن چو تھی ہے۔ اگلے یعنی نویں میچ ڈے کے دوران ہوفن ہائیم اور ڈارٹ منڈ کا میچ ہے۔ شائقین اس میچ پر خاصی نظر رکھے ہوہئے ہیں۔

اتوار کو کھیلے گئے ایک اور میچ میں فرنکفرٹ کے کلب نے درجہ اول کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیم کائزرزلاؤٹرن کو تین گول سے ہرا دیا۔ اس کامیابی سے فرینکفرٹ کی ٹیم آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئی جب کہ کائزر زلاوٹرن کی ٹیم چودہویں مقام پر ہے۔

اتوار کو مکمل ہونے والےآٹھویں میچ ڈے کی شروعات جمعہ، پندرہ اکتوبر سے ہو گئی تھی۔ اسی روز ڈارٹمنڈ کی ٹیم نے کولون کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ اس کامیابی سے ڈارٹمنڈ کی ٹیم کو پہلی پوزیشن حاصل ہو گئی۔ اس پوزیشن میں تبدیلی کا امکان ہو سکتا تھا، اگر ہفتہ کے دن ساتویں میچ ڈے کی ٹاپ پوزیشن کی حامل ٹیم اپنا میچ جیت جاتی۔ مائنز کی ٹیم کو ہیمبرگ سے ایک گول سے شکست ہو ئی اور اس وجہ سے وہ پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ ہیمبرگ سے شکست کے بعد مائنز کی ٹیم اب آٹھواں میچ ڈے میں دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

Flash-Galerie Bundesliga 8. Spieltag Kaiserslautern - Eintracht Frankfurt
فرینکفرٹ کلب کے کھلاڑیوں کا کائزرزلاوٹرن کے گول پر اٹیکتصویر: AP

پہلی اور دوسری پوزیشن کی حامل ٹیموں کے کل پوائنٹس کی تعداد اکیس اکیس ہے۔ گول اوسط کی وجہ سے ڈارٹمنڈ کو پہلا مقام حاصل ہوا۔ ڈارٹمنڈ کی ٹیم نے اب تک مخالف ٹیموں کے خلاف بیس گول کر رکھے ہیں جب کہ اس کے گول میں گیند صرف چھ مرتبہ پہنچایا گیا۔ دوسری جانب مائنز کی ٹیم نے کل اٹھارہ گول کئے اور اس کے خلاف دس گول ہوئے۔ اس فرق کی وجہ سے مائنز کلب کو پہلی پوزیشن سے محروم ہونا پڑا۔

دوسری جانب میونخ کی ٹیم بدستور اپنی سابقہ فارم کی تلاش میں ہے۔ گزشتہ ہفتہ یعنی ساتویں میچ Bildunterschrift: بریمن کلب کے کھلاڑی میچ جیتنے کے بعدڈے کی تکمیل پر اس کی پوزیشن بارہویں تھی اور ہفتہ کے دن میچ میں میونخ کی ٹیم کو جوکامیابی حاصل ہوئی اس کے سبب وہ اب دسویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ دفاعی چیمپیئن میونخ کے پوائنٹس کی تعداد گیارہ ہے۔ اسی طرح بریمن کلب بھی گیارہ پوائنٹس رکھتا ہے لیکن گول اوسط کی بنیاد پر اس کی پوزیشن گیارہویں ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے یعنی اٹھارہویں پوزیشن پر گزشتہ سالوں کی مضبوط ٹیم اشٹٹ گارٹ ہے۔ جبکہ سترہواں نمبر کولون کلب کا ہے۔ جب کہ مشہور کوچ میگاتھ فیلکس کی ٹیم شالکے اب سولہویں درجے پر ہے۔ بنڈس لیگا میں آخری تین ٹیموں کو ٹورنامنٹ مکمل ہونے پر درجہ دوم میں دھکیل دیا جاتا ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں