بھارت کی شمالی ریاست ہریانہ کے شہر نوح میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے ردعمل میں مسلم کمیونٹی ’اجتماعی سزا‘ دیے جانے کا الزام لگا رہی ہے۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے 'غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ' گھروں اور عمارتوں کو مسمار کر دیا، جن میں سے زیادہ تر مسلمانوں کی ملکیت ہیں۔ دوسری جانب پولیس بھی مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔