بھارت میں ٹرین کو آگ لگانے کے الزام میں 31 افراد قصوروار
22 فروری 2011اشتہار
یہ فسادات بھارت کی آزادی کے بعد ملک میں ہونے والے بد ترین مذہبی فسادات میں سے ایک تھے۔ ان فسادات کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا، جب بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں گودھرا ٹرین اسٹیشن پر ہندو زائرین سے بھری ٹرین کو آگ لگا دی گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد ریاست گجرات میں مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے، جس میں دو ہزار مسلمانوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وکیل استغاثہ جے۔ ایم۔ پانچھل نے احمدآباد کورٹ کے باہر صحافیوں کو بتایا ہے کہ عدالت نے 31 افراد کو سازش تیار کرنے اور قتل کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے جبکہ باقی 63 گرفتار شدگان کو بری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس مقدمے میں 94 افراد کو عدالتی کارروائی کا سامنا تھا، جس میں سے چند کو آج مجرم قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ: عنبرین فاطمہ
ادارت: عدنان اسحاق