1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتعالمی

بھارت کے پاس پاکستان سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں

18 جون 2024

تازہ رپورٹ کے مطابق بھارت کے پاس پاکستان سے کہیں زیادہ جوہری ہتھیار ہیں، جبکہ چین نے بھی جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کی جانب سے ہتھیاروں کو جدید تر بنانے کا کام بھی جاری ہے۔

https://p.dw.com/p/4hB5e
بھارت کا جوہری صلاحیت والا اگنی میزائل
بھارت کا مقصد اب وسیع تر ہوتا جا رہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ بھارت طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں پر زور دے رہا ہے، جس میں چین کے اندر کسی بھی طرح کے اہداف تک پہنچنے کی صلاحیت بھی شامل ہےتصویر: Manish Swarup/AP/picture alliance

عسکری اخراجات اور جوہری اسلحے پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی سویڈش ادارے اسٹاک ہولم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) کی تازہ رپورٹ کے مطابق بھارت کے پاس پاکستان سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں، جب کہ چین نے جنوری 2023 میں اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد 410 سے بڑھا کر جنوری 2024 میں 500 کر لی۔

روس کے پاس جدید ترین نیوکلئیر ہتھیار موجود ہیں، پوٹن

 گزشتہ دو برسوں کے دوران دنیا نے دو جنگیں دیکھی ہیں اور سپری کے ایک تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ بھارت، پاکستان اور چین سمیت جوہری ہتھیاروں سے لیس دنیا کے نو ممالک اپنے جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پوٹن کا مغربی ممالک کو جوہری جنگ سے متعلق انتباہ

ایشیا کی صورت حال

سپری کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے پاس رواں برس جنوری میں 172 جوہری وار ہیڈز تھے جب کہ پاکستان کے پاس یہ تعداد 170 کے قریب ہے۔

'اگردشمن نے اشتعال دلایا تو جوہری حملہ کردیا جائے گا'، کم جونگ

بھارت نے 2023 میں اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں تھوڑا اضافہ کیا ہے جبکہ گزشتہ برس کے دوران نئی دہلی اور اسلام آباد نے جدید قسم کے جوہری ہتھیاروں کی ترسیل کے نظام کو تیار کرنا جاری رکھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

ایس آئی پی آر آئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ''پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کا بنیادی مقصد بھارتی جوہری ہتھیاروں کی ڈیٹرنٹ (روک) کے لیے ہے۔ تاہم بھارت کا مقصد اب وسیع تر ہوتا جا رہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ بھارت طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں پر زور دے رہا ہے، جس میں چین کے اندر کسی بھی طرح کے اہداف تک پہنچنے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔''

سویڈش تھنک ٹینک نے یہ بھی کہا کہ بھارت، پاکستان اور شمالی کوریا، بیلسٹک میزائلوں پر متعدد وار ہیڈز کی تعیناتی کے حوالے سے، روس اور امریکہ کے نقش قدم پر گامزن ہیں۔

چین نے اپنے جوہری ہتھیاروں میں تیز رفتار توسیع کی ہے، امریکہ

چین کے بارے میں ادارے کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں اپنے جوہری ہتھیاروں کو تیزی سے بڑھا رہا ہے۔

سعودی عرب بھی جوہری ہتھیار حاصل کر لے گا اگر ۔۔۔۔ محمد بن سلمان

جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کا عمل

اس رپورٹ میں جن دیگر ممالک کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے اس میں امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس، شمالی کوریا اور اسرائیل کا نام بھی شامل ہے۔

شمالی کوریا جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے، اقوام متحدہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس اور امریکہ کے پاس دنیا کے تمام جوہری ہتھیاروں کا 90 فیصد حصہ ہے اور گزشتہ برس تو کئی ممالک نے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت والے نظام کو تنصیب بھی کیا۔

اس کے مطابق تقریباً 2,100 جوہری وار ہیڈز، جن میں زیادہ تر کا تعلق امریکہ اور روس سے تھا، کو بیلسٹک میزائلوں پر ہائی آپریشنل الرٹ کی حالت میں رکھا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے بھی پہلی بار ممکنہ طور پر کچھ وار ہیڈز کو ہائی آپریشنل الرٹ پر رکھا۔

ص ز/ ج ا (خبر رساں ادارے)