1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے

Abid Hussain Qureshi28 فروری 2013

بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم آج جمعرات کے روز قومی بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں جو کہ بھارت کی معاشی ترقی کے حوالے سے اس لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے کہ اس میں بچتی منصوبے متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

https://p.dw.com/p/17nQx
(AP Photo) INDIA OUT
تصویر: AP

بھارت میں آج بجٹ پیش کیا جا رہا ہے لیکن کیا یورپی طرز کے بچتی منصوبے بھارت کی گرتی ہوئی ’کریڈٹ ریٹنگ‘ کو سہارا دے پائیں گے؟ اس بات کا جواب شاید بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم کے پاس ہو جو آج بےتابی سے انتظار کیا جانے والا بجٹ پیش کریں گے۔

سن 2013 اور 2014 کا یہ بجٹ چدم برم نے سات ماہ کی تگ و دو کے بعد تیار کیا ہے۔ چدم برم کو گزشتہ برس اگست میں اس لیے وزیر خزانہ بنایا گیا تھا کہ وہ ایشیا کی اس تیسری بڑی معیشت کو عالمی اقتصادی بحران کے اثرات سے نکال سکیں۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ چدم برم بجٹ کے ذریعے ایسے اقدامات کریں گے کہ مالیاتی اور اکاؤنٹ خسارے کے درمیان فاصلہ کم کیا جا سکے۔ اس تفریق کے باعث ہی یہ خدشات پیدا ہو گئے تھے کہ بھارت کے ’حکومت ملکیتی بانڈز‘ اپنے سرمایہ کارانہ درجے سے نیچے ’جنک‘ لیول تک گر سکتے ہیں۔

EPA/STR +++(c) dpa - Bildfunk+++
بھارتی حکومت کو بد عنوانی کے متعدد الزامات کا سامنا ہےتصویر: picture-alliance/dpa

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو حکومتی ریوینیو بڑھانے کے لیے ٹیکسوں کے نظام کو بھی بہتر اور وسیع تر کرنا ہوگا۔

لیکن بھارتی حکومت کو مالیاتی کرپشن کے کئی الزامات کا بھی سامنا ہے جس سے اس کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ چدم برم آج جب بجٹ پیش کر رہے ہوں گے تو ان کی اور ان کی حکومت کی نگاہ اگلے برس ہونے والے پارلیمانی انتخابات پر بھی ہوگی۔ ماہرین کے خیال میں گو کہ وزیر اعظم من موہن سنگھ کی حکومت بچتی منصوبوں کے ذریعے ملکی معیشت کو درست کرنے کی کوشش کرے گی تاہم وہ یہ بھی نہیں چاہے گی کہ بھارتی عوام پر ان منصوبوں کا اتنا زیادہ اثر پڑے کہ کانگریس اور حکومتی اتحاد آئندہ انتخابات میں عوامی غصے کا شکار ہو کر دوبارہ اقتدار میں ہی نہ آ پائیں۔ ماہرین امید کر رہے ہیں کہ چدم برم بائیس بلین ڈالر کی لاگت سے غریبوں کو سستا اناج مہیا کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کریں گے۔

اس صورت حال میں اقتصادی امور کے ماہرین یہی کہہ رہے ہیں کہ بھارتی حکومت کو انتہائی محتاط طرز عمل اپنانا ہوگا۔

(shs/ah (Reuters

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید