بھارتی دارالحکومت دہلی آج کل شدید سیلاب کی زد میں ہے۔ اس ماہ جہاں شہر میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں، وہیں پڑوسی ریاست ہریانہ نے اپنا ایک بیراج دریائے جمنا میں کھول دیا۔ اس کی وجہ سے دریائے جمنا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے اور شمال مشرقی دہلی کے لاکھوں لوگ بجلی اور پانی سے محروم ہیں۔ ڈی ڈبلیو کے نامہ نگار صلاح الدین زین نے بعض متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔