1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’بہن کا جہیز بھی جل کر راکھ ہو گیا‘: بھارتی شہری محمد اسلم

3 مارچ 2020

بھارتی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقے بھجن پورہ میں فرقہ وارانہ فسادات سے ہونے والی حالیہ تباہی کے مناظر ہر سمت دیکھے جا سکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3Yofl

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے ان حالیہ فسادات میں چاند باغ چوک کے رہائشی محمد اسلم کا تقریباﹰ سب کچھ تباہ ہو گیا۔ فسادات کے دوران بلوائیوں نے ان کی دکان اور مکان کو آک لگا دی، جس کے نتیجے میں ان کا سب کچھ جل کر خاک ہو گیا۔
 
ڈی ڈبلیو سے بات چیت کے دوران محمد اسلم نے کہا کہ آگ لگانے سے پہلے بلوائیوں نے ان کے گھر کا سامان لوٹا اور پھر جو کچھ بچا، اسے نذر آتش کر دیا۔ اس دوران ان کے ’گھر میں چھپا کر رکھی گئی نقدی اور بہنوں کی شادی کے لیے بنوایا گیا زیور اور جہیز کا دیگر سامان بھی جل کر راکھ ہو گيا‘۔

محمد اسلم کا کہنا تھا کہ ان کا پورا خاندان کسی طرح جان بچا کر وہاں سے بھاگا لیکن وہ اب بھی بہت زیادہ خوفزدہ ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے دوسرے لوگوں کے گھروں میں پناہ لے رکھی ہے۔ اسلم نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ان فسادات کے دوران ’پولیس بلوائیوں کا ساتھ دے رہی تھی ورنہ اتنے زیادہ نقصان سے بچا جا سکتا تھا‘۔

محمد اسلم کے بقول ان تمام واقعات کے باوجود شہری انتظامیہ کی جانب سے نہ تو کوئی ان سے ملنے آيا اور نہ ہی ان کی کوئی مدد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بھجن پورہ میں ان کا خاندان سن 1982 سے رہائش پذیر تھا اور ہر کوئی امن سے زندگی بسر کر رہا تھا۔ ان کے مطابق اس طرح کے حالات انہوں نے اپنے علاقے میں پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں