1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتشمالی امریکہ

تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے پر چین نے جوہری مذاکرات روک دیے

18 جولائی 2024

چین نے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کے فروخت کے رد عمل میں امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق مذاکرات کو روک دیا ہے۔ اس کے مطابق تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت سیاسی ماحول سے سمجھوتہ کرنے کے مترادف ہے۔

https://p.dw.com/p/4iRfb
چین کے جوہری ہتھیار
بائیڈن انتظامیہ ''کمپارٹمنٹلائزیشن'' کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، یہ پالیسی اس بات کی وکالت کرتی ہے کہ جوہری عدم پھیلاؤ کو دوسرے چین-امریکی مسائل سے الگ رکھا جائےتصویر: Tao Liang/Photoshot/picture alliance

چین نے بدھ کے روز کہا کہ تائیوان کے لیے امریکی ہتھیاروں کے فروخت کے رد عمل میں بیجنگ نے واشنگٹن کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق مذاکرات کو روک دیا ہے۔ ادھر امریکہ نے چین پر الزام لگایا کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کی پیروی کر رہا ہے۔

پانچ برس کے وقفے کے بعد پہلی بار چین امریکہ جوہری مذاکرات

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں تائیوان کے لیے بار بار امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی وجہ سے، ''اسلحے پر قابو پانے کے بارے میں صلاح و مشورہ جاری رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ سیاسی ماحول کے ساتھ سنجیدگی سے سمجھوتہ کیا جائے۔''

امریکہ: تائیوان کو اسلحہ اور ڈرونز فروخت کرنے کی منظوری

تائیوان ایک قدر خود مختار جزیرہ ہے، جس پر اپنی جمہوری طور پر منتخب حکومت ہے۔ تاہم بیجنگ اس جزیرے کو اپنی سرزمین کا ہی حصہ سمجھتا ہے۔

ایشیا کی سلامتی امریکی ترجیح ہے، پینٹاگون سربراہ

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی انہیں سرگرمیوں کی وجہ سے بیجنگ جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول پر ہونے والی بات چیت کو روکنے پر مجبور ہے۔

چین سیاسی اور فوجی دھمکیاں دینا بند کرے، تائیوان کے نومنتخب صدر کا خطاب

اس نے کہا، ''نتیجتاً، چینی فریق نے امریکہ کے ساتھ ہتھیاروں کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے بارے میں مشاورت کے ایک نئے دور پر بات چیت کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی ذمہ داری پوری طرح سے امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔''

امریکہ کا رد عمل

بائیڈن انتظامیہ ''کمپارٹمنٹلائزیشن'' کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، یہ پالیسی اس بات کی وکالت کرتی ہے کہ جوہری عدم پھیلاؤ کو دوسرے چین-امریکی مسائل سے الگ رکھا جائے۔ اور جب چین نے جوہری عدم پھیلاؤ پر ہونے والے مذاکرات کو روک دیا، تو امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کے روز چین کے اس اقدام کو ''بدقسمتی'' قرار دیا۔

تائیوان کیا چین سے مسلح تنازعہ کا متحمل ہو سکتا ہے؟

ایک امریکی ترجمان نے کہا کہ ''چین نے یہ کہتے ہوئے روسی قیادت کی پیروی کرنے کا انتخاب کیا ہے کہ جب دوطرفہ تعلقات میں دیگر چیلنجز ہوں، تو ہتھیاروں کے کنٹرول پر بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی۔''

امریکی اور چینی وزراء دفاع کی اٹھارہ ماہ میں پہلی بات چیت

ترجمان نے مزید کہا، ''ہم سمجھتے ہیں کہ یہ نقطہ نظر اسٹریٹجک استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس سے ہتھیاروں کی دوڑ کی حرکیات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔''

امریکہ اور تائیوان کے تعلقات

امریکہ ایک طرف تو ون چائنا یعنی متحدہ چین کی پالیسی پر عمل کرنے کی بات کرتا ہے اور سفارتی معاملات میں وہ چین سے ربط رکھتا ہے، تاہم تائیوان کو الگ سے ہتھیار بھی فراہم کرتا ہے۔

امریکہ اور چین کے صدور میں فون پر کن اہم امور پر بات ہوئی؟

اس دوران ایک نئی پیش رفت میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تائیوان کو اپنے دفاع کے لیے امریکہ کو رقم ادا کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ جزیرے تائیوان کے لیے ایک ''انشورنس کمپنی سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔''

صدارتی انتخابات کے بعد امریکی حکام کا دورہ تائیوان

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو تائیوان کے ساتھ امریکہ کی فوجی وابستگی پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائی پے کو چین کے خلاف ''تحفظ کے لیے ہمیں ادائیگی کرنی چاہیے۔''

چینی اور امریکی صدور میں کن اہم امور پر بات ہوئی؟

بلومبرگ بزنس ویک کے ساتھ ایک انٹرویو میں، ٹرمپ نے کہا کہ وہ تائیوان کے لوگوں کو ''بہت اچھی طرح'' جانتے ہیں اور ''ان کا بہت احترام کرتے ہیں '' تاہم کہا کہ انہوں نے ''ہمارے چپ کاروبار کے لیے تقریباً 100 فیصد حصہ لیا ہے'' اور اس لیے '' دفاع کے لیے انہیں ہمیں ادائیگی کرنی چاہیے۔''

انہوں نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں، امریکہ تائیوان کے لیے ''کسی انشورنس کمپنی سے مختلف نہیں ہے''، جو ''ہمیں کچھ بھی نہیں دیتا۔''

ٹرمپ اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا چین کے حملے کی صورت میں امریکہ تائیوان کے دفاع میں مدد کرے گا یا نہیں۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، روئٹرز)

تائیوان میں چین کا قدیم طریقہ علاج ختم ہوتا جا رہا ہے