1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دہشت گردی کے شکار افراد کے لیے پہلا جرمن قومی دن

11 مارچ 2022

دہشت گردی کے شکار افراد کے لیے جرمنی میں منعقدہ پہلے قومی دن کی خصوصی تقریب میں اہم ملکی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر بڑے چھوٹے دہشت گردانہ واقعات میں زندگی سے محروم ہو جانے والے افراد کو یاد کیا گیا۔

https://p.dw.com/p/48MEw
DW Dokumentationen | Hanau Eine Nacht und ihre Folgen
تصویر: HR

جرمنی میں دہشت گردی سے جڑے تین بڑے واقعات ہیں، ان میں نیو نازی افراد کا خفیہ رہتے ہوئے سن 2000 سے 2007 کے درمیان مختلف افراد کے قتل، سن 2016 میں برلن کے برائٹشائیڈ پلاٹس کی کرسمس مارکیٹ پر ایک جہادی کا حملہ اور فروری سن 2020 میں ہاناؤ میں نسل پسندانہ حملہ۔

جرمنی میں میچلن اسٹینڈرڈ کے ریسٹورانٹس کی تعداد میں اضافہ

جمعہ گیارہ مارچ کو جرمن دارالحکومت برلن میں ان پرتشدد واقعات میں ہلاک ہو جانے والوں کی یاد میں اولین قومی دن منایا گیا۔ اس دن منعقد کی جانے والی خصوصی سوگوار تقریب میں اہم جرمن شخصیات نے شرکت کی۔

Nancy Faeser | künftige Innenministerin Deutschland
جرمن وزیرِ داخلہ نینسی فریزر نے دہشت گردانہ واقعات میں ہلاک ہو جانے والوں کے لواحقین اور رشتہ داروں سے خصوصی ملاقات کیتصویر: Patrick Scheiber/imago images

گیارہ مارچ یورپ میں دہشت گردی میں ہلاک ہو جانے والوں کی یاد کا بھی بین الاقوامی دن ہے۔ اس دن یعنی گیارہ مارچ سن 2004 کو ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں ریل گاڑیوں پر سلسلہ وار بم حملوں میں ایک سو اکیانوے افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

دہشت گردی کے شکار افراد کی یاد میں قومی دن

اس قومی دن کی تقریب میں شرکت سے قبل جرمن وزیرِ داخلہ نینسی فریزر نے دہشت گردانہ واقعات میں ہلاک ہو جانے والوں کے لواحقین اور رشتہ داروں سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر نینسی فریزر کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردانہ واقعات نے کئی افراد کی زندگیوں کو یکسر تبدیل کر دیا تھا اور کئی افراد اپنی باقی بچی ہمتو‍ں و حوصلے کو جمع کرتے ہوئے ابھی تک جد و جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جرمنی: کووڈ انیس کے یومیہ کیسز ڈھائی لاکھ سے تجاوزکر گئے

خاتون جرمن وزیر داخلہ نینیسی فریزر نے اپنا منصب چانسلر اولاف شولس کی تین ماہ قبل قائم ہونے والی حکومت کے بننے والی کابینہ کی حلف برداری پر سنبھالا تھا۔ موجودہ حکومت میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں۔

Bombenanschlag Atocha 2004 Spanien
گیارہ مارچ سن 2004 کو ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں ریل گاڑیوں پر سلسلہ وار بم حملوں میں ایک سو اکیانوے افراد ہلاک ہوئے تھےتصویر: PAUL WHITE/AP/picture alliance

وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ مخلوط حکومت میں شامل دوسری جماعتوں کو بھی ان متاثرہ گروپوں کی مدد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مجموعی سکیورٹی صورت حال کی بابت آگہی کے سلسلے کو بھی آگے بڑھانا ہو گا۔

تقریب محدود رکھی گئی

جرمنی میں کووڈ انیس وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کی غیر معمولی افزائش کے تناظر میں پروشیائی دور کے کرونپرنسن پیلس میں منعقدہ تقریب میں شرکا کی ایک محدود تعداد کو دعوت دی گئی تھی۔

اس تقریب میں جرمن وزیر داخلہ کے علاوہ وفاقی دستوری عدالت کے سربراہ اشٹیفان ہاربارتھ اور گوٹیگن یونیورسٹی سے وابستہ دہشت گردی امور کی ماہر پیٹرا ٹیرہوفین نمایاں تھیں۔

منتظمین نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ اگلی برس کی تقریب کو بڑے پیمانے پر منایا جائے گا اور اس میں متاثرین کے لواحقین کو بھی اظہارِ خیال کا موقع دیا جائے گا۔

Deutschland | 5 Jahre nach dem Breitscheidplatz-Anschlag
سن 2016 میں برلن کے برائٹشائیڈ پلاٹس کی کرسمس مارکیٹ پر کیے گئے جہادی حملے کے مقام پر مرحومین کے لیے رکھے گئے پھولتصویر: Hannibal Hanschke/Pool/REUTERS

برلن حکومت نے پاسکل کوبیر کو دہشت گردی کے متاثرین کا کمیشنر مقرر کیا ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ یادگاری تقریب صرف دہشت گردی میں ہلاک ہو جانے والوں اور ان خاندانوں کے ساتھ مل بیٹھنے کا نام نہیں بلکہ ایسا دوبارہ وقوع پذیر نہ ہونے دینے کے عزم کے اظہار کا نام بھی ہے۔

روسی گیس جرمنی میں، گزشتہ پچاس برس کے پیچیدہ تعلقات

اس تقریب میں دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہو جانے والے افراد کے لواحقین نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایسے واقعات کے متاثرین کے معاملات کی راہ میں افسر شاہی کی رکاوٹیں نہیں ہونی چاہیں اور ان کی امداد کا عمل جلد مکمل کرنا بھی اہم ہے۔

مارسیل فیورسٹیناؤ (ع ح/ ک م)