1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی کے  چڑیا گھر میں بے بی پانڈا کی دھوم

28 اگست 2019

برلن کے چڑیا گھر کی طرف سے ایک متوقع ننھے پانڈا کی آمد کی خبر کیا سنائی گئی، چڑیا گھر والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

https://p.dw.com/p/3OcbA
تصویر: picture-alliance/dpa/P. Zinken

اس بے بی پانڈا کی ماں کا نام مینگ مینگ ہے جس کا انگریزی زبان میں مطلب 'سوئٹ ڈریم' ہے۔ بچے کے باپ کا نام جیو ژنگ  ہے، جس کی معنیٰ 'ڈارلنگ' ہے۔ اس جوڑے کو سن دوہزار سترہ میں چین سے پندرہ سالہا معاہدے کے تحت جرمنی لایا گیا۔  

یہ قدآور پانڈا اصل میں چین کے جنوب مغرب میں پائے جاتے ہیں۔ لیکن ان کی آبادی ناپید ہوتی جا رہی ہے ۔ قدرتی ماحول کے تحفظ کی عالمی تنظیم آئی یو سی این کے ایک سروے کے مطابق دنیا میں اب صرف ساڑھے اٹھارہ سو کے لگ بھگ پانڈا رہ گئے  ہیں۔

 اس نایاب جانور کی تعداد میں کمی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ مادہ پانڈا کا حمل بڑی  مشکل سے اور کم کم ہوتا ہے۔ مادہ پانڈا صرف بڑی ہی محدود مدت کے لیے افزائشِ نسل کر سکتی ہے اور اس کے لیے حاملہ بننے کے لیے اس کے پاس سال میں صرف ایک بار چوبیس سے بہاتر گھنٹے ہوتے ہیں۔

BdT Ein Jahr Pandas in Berlin
تصویر: picture-alliance/dpa/P. Zinken

برلن کے چڑیا گھر  والے مینگ مینگ اور جیو ژنگ کے ملاپ کی کوششیں دو سال سے کر رہے تھے، جس میں اب جا کر انہیں کامیابی نصیب ہوتی نظر آ رہی ہے۔  چڑیا گھر میں دونوں کی زبردست خاطر تواضع کی جا رہی ہے۔ انہیں بلکل وہی ماحول مہیا کیا جا رہا ہے جہاں سے وہ لائے گئے ہیں، جس میں بانس کے درخت اور ان کی پسندیدہ خوراک شامل ہے۔     

بے بی پانڈا کی پہلی تصویر 

چڑیا گھر نے حاملہ مینگ مینگ کے الٹراساؤنڈ کی ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے جس میں بے بی پانڈا کا تیزی سے دھڑکتا دل دیکھا جا سکتا ہے۔

چڑیا گھر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مینگ مینگ کی نگہداشت کے لیے جانوروں کے ڈاکٹر اور ماہر حیاتیات کی چینی ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے۔ ماں کے پیٹ میں تقریبا چھ سے آٹھ مہینے رہنے کے بعد، بے بی پانڈا بہت کم کھال کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور وہ دیکھ نہیں سکتے۔ اکثران کا وزن نوے  سے ایک سو تیس گرام  کے درمیان ہوتا ہے۔ اگربچے کی پیدائش رات میں ہوئی تو ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکے لیے وہاں ایک ٹیم موجود ہوگی۔ 

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں