اس سال یوکرینی عوام خوشی کا تہوار کرسمس اداسی میں گزارنے پر مجبور ہیں۔ روس کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں زیادہ تر یوکرینی مرد وطن کے دفاع کے لیے محاذوں پر مورچہ بند ہیں جبکہ ضروریات زندگی سے محروم ان کے بچے اس مرتبہ سانتا کلاز سے تحائف کے بجائے اس جنگ میں جیت کا تقاضا کر رہے ہیں۔