1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتیورپ

دریا ڈوگینا کی ہلاکت میں یوکرین کی اسپیشل سروس کا ہاتھ، روس

23 اگست 2022

روس نے اس کار بم دھماکے کا الزام کییف پر عائد کیا ہے جس میں صدر پوٹن کے ایک قریبی اتحادی کی بیٹی ہلاک ہو گئی تھیں۔ ادھر امریکہ نے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے پر ممکنہ روسی حملے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4Ftvp
Russland Daria Dugina
تصویر: TSARGRAD.TV via REUTERS

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ روس یوکرین کے شہری بنیادی ڈھانچے اور سرکاری تنصیبات کے خلاف تازہ حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس کے مطابق یہ حملے آنے والے دنوں میں ہونے کا امکان ہے۔

 ادھر کییف میں امریکی سفارت خانے نے یوکرین میں موجود امریکیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کو کہا ہے۔ محکمہ خارجہ نے اپنے الرٹ میں کہا ہے، ''اگر آپ کو زوردار دھماکے کی آواز آتی ہے یا سائرن چالو ہوتے ہیں، تو فوری طور پر چھپنے کی جگہ تلاش کریں۔ اگر کسی گھر یا عمارت میں ہوں تو، کم سے کم بیرونی دیواروں، کھڑکیوں اور سوراخوں کے ساتھ ڈھانچے کی نچلی سطح پر جائیں۔ دروازے کو بند کر لیں اور کسی بھی کھڑکی یا سوراخ سے دور کسی اندرونی دیوار کے قریب بیٹھ جائیں۔

تاہم یہ اپ ڈیٹ امریکی انٹیلیجنس کی نچلی سطح پر مبنی ہے اور ایک ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب کییف نے بھی یوکرین کی یوم آزادی کے موقع پر شدید حملوں کے خطرات کے سبب کسی بھی تقریب پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یوکرین 24 اگست کو اپنا یوم آزادی مناتا ہے۔

 ہفتے کے اواخر میں یوکرین کے صدر وولودمیر زیلنسکی نے خبردار کیا تھا کہ سوویت یونین سے آزادی کی 31ویں سالگرہ کے موقع پر ماسکو ''خاص طور پر کچھ غلط'' کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ 24 اگست کو ہی روسی حملے کے چھ ماہ مکمل ہو جائیں گے۔

کار بم دھماکے میں کییف کا ہاتھ

روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے پیر کے روز یوکرین کی خفیہ سروس پر الزام لگایا ہے کہ اسی نے روسی قوم پرست فلسفی اور صدر پوٹن کے قریبی اتحادی الیگسانڈر ڈوگین کی بیٹی دریا ڈوگینا کو قتل کیا ہے۔

روسی تفتیش کاروں نے بتایا کہ ڈوگینا ہفتے کی شام کو اس وقت ماری گئیں جب وہ ماسکو سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہائی وے پر ٹویوٹا کی لینڈ کروزر کار میں سفر کر رہی تھیں اور ان کی کار ایک مشتبہ دھماکہ خیز آلے سے تباہ ہو گئی۔ تاہم یوکرین نے اس میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

Ukraine | Zerstörtes Krankenhaus in Solotschiw
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ روس یوکرین کے شہری بنیادی ڈھانچے اور سرکاری تنصیبات کے خلاف تازہ حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہےتصویر: Evgeniy Maloletka/AP/picture alliance

ایف ایس بی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سن 1979 میں پیدا ہونے والی یوکرین کی ایک خاتون نے یہ حملہ انجام دیا ہے۔

بیان کے مطابق حملہ آور خاتون اور ان کی نو خیز بیٹی جولائی میں روس پہنچے تھے اور اسی ہاؤسنگ بلاک میں ایک اپارٹمنٹ کرائے پر لیا پھر دریا ڈوگینا کی طرز زندگی پر تحقیق کرتے ہوئے انہوں نے حملے کی تیاری میں ایک ماہ گزارا۔

معاہدے کے تحت یوکرینی گندم کی اولین برآمد، مزید دو بحری جہاز روانہ

ایف ایس بی کے حوالے سے بتایا گیا کہ حملہ آور خاتون نے ہفتے کی شام کو ماسکو کے باہر اس تقریب میں بھی شرکت کی تھی، جس میں ڈوگینا اور ان کے والد بھی موجود تھے۔ بیان کے مطابق ڈوگینا کی کار کو ''کنٹرول شدہ دھماکہ'' کرنے سے پہلے وہ روس سے ایسٹونیا فرار ہو گئی تھیں۔

 ایف ایس بی کے اس بیان پر کییف کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

پوٹن نے ڈوگینا کو اعزاز سے نوازا

پیر کے روز روسی حکام کی جانب سے یوکرین پر ڈوگینا کے قتل کا الزام عائد کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی، صدر ولادمیر پوٹن نے، ہلاک ہونے والی قوم پرست سیاسی کارکن کو قومی ایوارڈ سے نوازا۔

ڈوگینا کو باوقار آرڈر آف کریج سے نوازا گیا ہے۔ کریملن کا کہنا ہے کہ ''پیشہ ورانہ فرائض کی کارکردگی میں دکھائی گئی جرات اور بے لوثی'' کی وجہ سے انہیں ریاستی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

کیا یوکرین کو کریمیا واپس ملے گا؟

ماسکو میں میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق دریا ڈوگینا  24 فروری کو پوٹن کے حکم پر یوکرین حملے کے بارے میں پروپیگنڈہ اور جھوٹی خبریں پھیلانے کی وجہ سے برطانیہ کی پابندیوں کی فہرست میں بھی شامل تھیں۔

تفتیش کاروں نے اس امکان کو بھی مسترد نہیں کیا کہ قتل کی اس کوشش کا مقصد ڈوگینا کے والد کو نشانہ بنانا تھا۔ روسی میڈیا کے مطابق الیکسانڈر ڈُوگین کی بیٹی نے دھماکے سے چند منٹ پہلے ہی اپنے والد سے گاڑی لی تھی اور اصل ہدف وہی تھے۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے ایف پی، اے پی، ڈی پی اے)

کیا یوکرین جنگ میں مدد کے لیے آپ اپنا ڈرون عطیہ کریں گے؟