1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دہلی فسادات: ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ

26 فروری 2020

بھارتی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ تین روز سے جاری فسادات میں ہلاک ہونے والی ہلاکتیں بیس ہوگئی ہیں۔ طبی حکام نے زخمیوں کی تعداد تقریبا ڈھائی سو بتائی ہے۔ بھارتی دارالحکومت میں صورت حال اب بھی کشیدہ ہے۔

https://p.dw.com/p/3YRNU
Indien Neu Delhi | Protest gegen Staatsbürgerschaftsgesetz
تصویر: DW/S. Kumar

بھارتی دارالحکومت  نئی دہلی میں شدید تناؤ کی کیفیت ہے اور بیشتر متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ر صورت حال کا جازہ لینے کے لیے سلامتی سے متعلق  مرکزی کابینہ کی کمیٹی کی ایک میٹنگ بھی ہوئی ہے۔ کشیدگی کی وجہ سے شدید متاثرہ علاقوں میں کرفیو کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

بدھ 26 فروری کو بھی شمال مشرقی دہلی کے بعض علاقوں میں آگ لگانے کے واقعات رونما ہوئے۔ اس دوران پولیس اور نیم فوجی دستوں کا متاثرہ علاقوں میں فلیگ مارچ جاری ہے۔ دہلی میں آج سے بارہویں اور دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہونے والے تھے جنہیں متاثرہ علاقوں میں ملتوی کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز حکومت نے حالات پر قابو پانے پانے کے لیے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی 67  اضافی کمپناں تعینات کرتے ہوئے بلوائیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات دے رکھے ہیں۔

Indien Neu Delhi | Protest gegen Staatsbürgerschaftsgesetz
بدھ 26 فروری کو بھی شمال مشرقی دہلی کے بعض علاقوں میں آگ لگانے کے واقعات رونما ہوئےتصویر: DW/S. Kumar

ادھر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوال نے دیر رات میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور صبح انھوں نے صورت حال سے متعلق کابینہ کو بریف کیا۔ حکام کے مطابق بیشتر افراد گولی لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جعفرآباد میں کئی ہفتوں سے جاری خواتین کے احتجاجی دھرنے کو گزشتہ شب ختم کرانے کے ساتھ ساتھ اس میں شریک خواتین کو ہٹا دیا گيا ہے۔

دلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے صورت حال کو انتہائی تشویشناک  بتاتے ہوئے فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، "میں رات بھر بہت سے لوگوں کے رابطے میں رہا ہوں، اپنی تمام کوششوں کے باوجود پولیس حالات پر قابو نہیں پا سکی ہے، متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر فوج کو تعینات کرنے اور کرفیو نافذ کرنے ضرورت ہے۔ میں اس کے لیے وزیر داخلہ کو لکھ رہا ہوں۔" واضح رہے کہ دہلی میں سکیورٹی کے تمام معاملات اور پولیس مرکزی حکومت کے ماتحت ہے۔

Indien Neu Delhi | Protest gegen Staatsbürgerschaftsgesetz
دلی کے وزیر اعلی کیجری وال نے صورت حال کو انتہائی تشویشناک  بتاتے ہوئے فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہےتصویر: DW/S. Kumar

دہلی ہائی کورٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے تین رہنماؤں کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دی گئی درخواست کی پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ پولیس خود کارروائی کرے اور بدھ 26 فروری کی دو پہر تک اپنی کارروائی سے عدالت کو آگاہ کرے۔  دلی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے اس سلسلے میں نصف شب میں سماعت کی اور پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ کرفیو زدہ علاقوں سے زخمیوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے کے مناسب اقدامات کیے جائیں۔      

شمال مشرقی دلی میں بھجن پورہ، جعفرآباد، سیلم پور، کراول نگر، موج پو، چاند باغ اور دیال پور جیسے علاقے تشدد سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں ایک خاص مذہبی آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دہلی کے انگریزی کے بعض بڑے اخبارات نے لکھا ہے کہ ان مذہبی فسادات کے دوران مسلمانوں کی دکانوں اور مکانات کو چن چن کر نشانہ بنایا گيا ہے۔ میڈیا میں پولیس کے جانبدارانہ رویے پر بھی سخت نکتہ چینی جاری ہے۔ ایسے متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں جس میں پولیس کو بلوائیوں کی مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔