پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈی ڈبلیو سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو روس سے گندم اور ایندھن کے ساتھ ساتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے کی بحالی کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اگر ماسکو کا دورہ منسوخ کیا جاتا تو پاکستان کا بہت نقصان ہو جاتا۔ ان کے بقول، ''مسئلہ کشمیر پر کیوں بات نہیں کی جاتی؟ لوگ ہمارے مسائل اور ہمارے انسانی حقوق کے بارے میں کیوں پریشان نہیں ہوتے؟''