پاکستان میں گزشتہ ماہ لاپتہ ہو جانے والے بلاگرز میں سے ایک احمد وقاص گورایا نے رہائی کے بعد اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ڈی ڈبلیو کے ساتھ اپنی خصوصی بات چیت میں بتایا کہ انہوں نے اسلام، پیغمبر اسلام یا پاکستان کے خلاف کبھی کچھ تحریر نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر صرف پاکستان کی ترقی اور شدت پسندی کے خلاف خاتمے کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں. عاطف توقیر کے ساتھ ان کی خصوصی بات چیت یہاں سنیے۔