1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
عقیدہویٹی کن

سابق پوپ بینیڈکٹ شدید علیل اور حالت مسلسل بگڑتی ہوئی، ویٹیکن

28 دسمبر 2022

کیتھولک مسیحیوں کے موجودہ روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے شدید علیل پیش رو بینیڈکٹ شانزدہم کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ بینیڈکٹ شانزدہم گزشتہ تقریباﹰ چھ صدیوں کے دوران پہلے پوپ تھے، جو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

https://p.dw.com/p/4LUCw
Pope Francis, left, and retired Pope Benedict XVI embrace during a ceremony at the Vatican  on June 28, 2016.
پیش رو اور پس رو: بینیڈکٹ شانزدہم، دائیں، اور پوپ فرانسس کی ویٹیکن سٹی میں ایک کلیسائی تقریب کے دوران جون سن دو ہزار سولہ میں لی گئی ایک تصویرتصویر: Osservatore Romano/ANSA/dpa/picture alliance

موجودہ پوپ فرانسس سے پہلے کلیسائے روم کے سربراہ کے فرائض انجام دینے اور پیدائشی طور پر جرمنی سے تعلق رکھنے والے بینیڈکٹ شانزدہم کے بارے میں یہ بات آج ہی سامنے آئی تھی کہ وہ بہت بیمار ہیں۔

آن لائن پورن شیطان کے داخل ہونے کا ذریعہ ہے، پوپ فرانسس

یہ بات ان کے موجودہ جانشین فرانسس نے ویٹیکن سٹی میں بدھ اٹھائیس دسمبر کی صبح اپنی روزانہ کلیسائی مصروفیات کے دوران کہی تھی۔

اس موقع پر پوپ فرانسس نے کہا تھا کہ ان کے پیش رو شدید حد تک علیل ہیں۔

پاپائے روم فرانسس کے الفاظ میں، ''میں آپ سب سے پوپ امریطس بینیڈکٹ کے لیے خاص دعاؤں کی درخواست کرتا ہوں، جو خاموشی سے کلیسا کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئیے، ہم سب انہیں یاد کریں۔‘‘

پوپ کی کینیڈا کے مقامی باشندوں کے خلاف ’برائی‘ پر معافی

Pope Benedict XVI as a teenager in 1943
سابق پوپ بینیڈکٹ شانزدہم کی سولہ برس کی عمر میں دوسری عالمی جنگ کے دوران سن انیس سو تینتالیس میں لی گئی ایک تصویرتصویر: Getty Images/AFP/STF

بینیڈکٹ شانزدہم کی حالت مسلسل بگڑتی ہوئی

ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس کے سابق پوپ بینیڈکٹ کے بارے میں صبح کے بیان کے چند گھنٹے بعد اس بارے میں ویٹیکن سٹی نے باقاعدہ طور پر ایک مختصر بیان میں یہ بھی کہہ دیا کہ سابق پوپ بہت بیمار ہیں اور ان کی طبی حالت مسلسل بگڑتی جا رہی ہے۔

پوپ فرانسس نے ویٹیکن کے نئے اصلاحاتی دستور کی منظوری دے دی

ویٹیکن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سابق پوپ کی حالت گزشتہ چند گھنٹوں میں مزید بگڑ چکی ہے اور پوپ فرانسس اپنے پیش رو کی عیادت کے لیے بھی گئے۔

بینیڈکٹ شانزدہم کی عمر اس وقت 95 برس ہے اور انہوں نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کے طور پر 2013ء میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ گزشتہ تقریباﹰ 600 سال کے دوران کلیسائے روم کی سربراہی سے مستعفی ہونے والے پہلے مذہبی پیشوا تھے۔

بچے پیدا کرنے کے بجائے جانوروں کو پالنا خود غرضی ہے، پوپ فرانسس

سابق پوپ بینیڈکٹ ہیں کون؟

پاپائے روم بننے کے بعد اپنے لیے بینیڈکٹ شانزدہم کا کلیسائی نام اپنانے والے مسیحی رہنما 16 اپریل 1927ء کے روز جنوبی جرمن صوبے باویریا میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا پیدائشی نام جوزف راٹسنگر تھا، جو کلیسائے روم سے اپنے تعلق کے دوران کارڈینل کے عہدے تک پہنچ گئے تھے۔

سن 2005ء میں کارڈینل راٹسنگر کو دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کے طور پر نیا پوپ منتخب کر لیا گیا تھا۔ وہ قریب آٹھ سال اس منصب پر فائز رہنے کے بعد مستعفی ہو گئے تھے۔

انہوں نے اپنی پاپائی ذمے داریوں سے دستبردار ہونے کی وجہ خرابی صحت بتائی تھی۔ مستعفی ہونے کے بعد بھی پوپ بینیڈکٹ ویٹیکن سٹی ہی میں رہائش پذیر ہیں۔

م م / ا ا (روئٹرز، اے ایف پی، اے پی)

بارسلونا کے گرجا گھر میں اذان اور افطاری