1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سنگاپور گراں پری، نیکو روز بیرگ آگے نکل گئے

عاطف بلوچ18 ستمبر 2016

نیکو روزبیرگ نے فارمولان ون موٹر ریسنگ کا سنگا پور گراں پری ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ اتوار کے روز اس دوڑ میں کامیابی کے ساتھ رواں سیزن میں انہوں نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان لوئیس ہیملٹن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/1K4Wx
Formel 1 Grand Prix Marina Bay City Circuit in Singapur Nico Rosberg
تصویر: Getty Images/AFP/R. Rahman

اٹھارہ ستمبر بروز اتوار پول پوزیشن سے ریس شروع کرنے والے مرسیڈیز ٹیم کے ڈرائیور نیکو روزبیرگ نے آج اتوار کے روز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رواں سیزن میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ان کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد دو سو تہتر ہو گئی ہے۔

سنگاپور گراں پری سے قبل مرسیڈیز ٹیم کے ہی ڈرائیور لوئیس ہیملٹن پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان تھے۔ تاہم اس ریس میں تیسرے نمبر پر آنے والے برطانوی ڈرائیور ہیملٹن کے پوائنٹس 265 ہو گئے ہیں۔

اس وقت امسالہ چیمپئن شپ کے مقابلے میں تیسرے نمبر پر ڈینیل ریکارڈو ہیں، جنہوں نے سنگار پور گراں پری میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ چوتھے نمبر پر فیرارے ٹیم کے جرمن ڈرائیوار سباستیان فیٹل ہیں۔

روزبیرگ نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ سنگار پور گراں میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ اس سیزن میں یہ ان کی تیسری مسلسل جیت ہے۔ اس ٹائٹل کے ساتھ ہی وہ مجموعی طور پر بائیس ریسیں جتنے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔

کامیابی کے بعد روزبیرگ نے کہا، ’’یہ ایک شان دار ویک اینڈ تھا۔ آج آغاز شان دار رہا۔ میرے پاس ایک اچھی کار تھی۔‘‘ سنگار پور گراں پری کا ٹائٹل ہاتھ سے نکلنے کے باوجود آسٹریلوی ڈرائیوار ریکارڈو نے کہا کہ وہ پرامید ہیں، ’’اس سال ہماری کارکردگی اچھی رہی، میں مایوس نہیں ہوں گا اور بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔‘‘

عالمی چیمپئن لوئیس ہیملٹن کا کہنا تھا کہ یہ ویک اینڈ ان کے لیے کافی کڑا رہا لیکن نیکو روزبیرگ اس ریس میں کامیابی حاصل کرنے کے حق دار تھے۔ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ روز بیرگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس سیزن میں ابھی چھ ریسیں ہونا باقی ہیں۔ فارمولا ون موٹر ریسنگ کی اس سال کی عالمی چیمپئن شپ کی اگلی دوڑ ملائیشین گراں پری دو اکتوبر کو ملائیشیا میں منعقد کی جائے گی۔

Formel 1 Grand Prix Marina Bay City Circuit in Singapur Nico Rosberg
تصویر: picture-alliance/AP Photo/Yong Teck Lim
Formel 1 Grand Prix Marina Bay City Circuit in Singapur Nico Rosberg
تصویر: picture-alliance/Actionplus
Formel 1 - Max Verstappen und Kimi Raikkonen beim Training
تصویر: picture-alliance/DPPI Media/F. Gooden

ممکنہ طور پر اس ریس میں کامیابی ساتھ نیکو روزبرگ لوئس ہیملٹن پر اپنی سبقت کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ عالمی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کے لیے مقابلہ کانٹے دار ہو گا۔

گراں پری جیتنے والے ڈرائیور کو پچیس پوائنٹس ملتے ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والے کو اٹھارہ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ڈرائیور کو پندرہ پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید