1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’سوات کی چھاؤنی کی تعمیر نو کی بنیاد‘

بینش جاوید
11 نومبر 2016

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دیگر حکومتی اہلکاروں کے ہمراہ سوات کینٹ کی تعمیر نو کا سنگِ بنیاد رکھا۔

https://p.dw.com/p/2SZgc
Pakistan Gen Raheel Shareef
تصویر: ISPR

پاکستانی آرمی کے شعبہء تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ، ’’آرمی چیف، وفاقی حکومت اور سرکاری نمائندگان نےسوات کینٹ کی تعمیر نو کی بنیاد رکھ دی ہے۔‘‘ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی صدر ممنون حسین نے ستمبر 2015 میں سوات وادی میں چھاؤنی تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی جہاں سن 2009 میں دہشت گردوں اور شدت پسندوں کا خاتمہ کر دیا گیا تھا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے دہشت گردانہ عناصر کے خلاف جدوجہد کرنے اور سکیورٹی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر سوات کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

  آرمی چیف نے اپنی تقریر میں کہا کہ سوات میں چھاؤنی کی بنیاد سے دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوں گے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

پاکستانی انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کہا کہ وہ مالاکنڈ اور فاٹا میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ پاکستانی فوج  سوشل سیکٹر میں  سات سو سے زائد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ جنرل راحیل شریف نےمتحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے سوات میں تعمیر کیے گئے ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔