1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شناختی کارڈ ساتھ نہ لانے کے باعث نواز شریف ووٹ نہ ڈال سکے

بینش جاوید
15 اکتوبر 2018

گزشتہ روز ضمنی انتخابات کے دوران پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنا حق رائے دہی محض اس لیے استعمال نہ کر سکے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ ساتھ لانا ہی بھول گئے تھے۔

https://p.dw.com/p/36Xqj
Nawaz Sharif
تصویر: picture-alliance/AP Photo/K. M. Chaudary

پاکستان کے مختلف نجی نشریاتی اداروں کے مطابق نواز شریف لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر پہنچے، جہاں سے مسلم لیگ ن کے سیاستدان اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی کی اس نشست کے لیے امیدوار تھے۔ جب نواز شریف اس پولنگ اسٹیشن پر پہنچے تو ان کی بیٹی مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تاہم  جب نواز شریف نے اپنا ووٹ ڈالنا چاہا، تو پولنگ اسٹاف نے ان سے ان کا شناختی کارڈ طلب کیا لیکن نہ تو نواز شریف اور نہ ہی ان کے سٹاف کے پاس سابق وزیر اعظم کا شناختی کارڈ تھا۔ یوں شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث نواز شریف اپنا ووٹ نہ ڈال سکے۔

اس واقع کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر کافی زیادہ شیئر کی گئیں۔