1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شہریت قانون اور مظاہرے، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کا دورہ منسوخ

12 دسمبر 2019

بھارت کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کے دورے کی منسوخی سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ بنگلہ دیشی وزير خارجہ جمعرات کو نئی دہلی پہنچنا تھا لیکن آمد سے قبل دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

https://p.dw.com/p/3Uh4M
Indien l Protest gegen Einbürgerungsgesetz
تصویر: Reuters/A. Hazarika

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پریس کانفرنس میں کہا " ہمیں دورے کی منسوخی کا علم ہے اور وزیر خارجہ نے اس پر اپنی بھی وضاحت پیش کی ہے۔ جیسا کہ ہماری قیادت نے یہ بارہا کہا ہے کہ ہمارے تعلقات بہت مضبوط ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ اس دورے کی منسوخی کا کوئی اثر پڑےگا۔" 

ادھر بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ چونکہ انھیں چودہ دسمبر کے دن 'یوم شہدا' اور سولہ دسبمر کو 'بنگلہ دیش کا یوم فتح' کی تقریبات میں شرکت کرنا ہے اور ان کے بعض دوسرے ساتھی موجود نہیں ہیں اس لیے وہ اس دورے کو منسوخ کرنے پر مجبور ہیں۔

بھارتی پارلیمان میں جو شہریت ترمیمی بل منظور کیا گيا گيا ہے اس میں کہا گيا ہے کہ بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان جیسے ممالک میں اقلیتوں کو مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا سامنا رہا ہے اور ایسے ہی مظلوم افراد کو بھارتی شہریت دینے کے لیے یہ قانون ضروری ہے۔

Japan G20 Gipfel Osaka
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اُن کے جاپانی ہم منصب شینزو آبےتصویر: Reuters/K. Ota

اسی ہفتے ڈھاکہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں عبدالمومن نے اس حوالے سے بھارت پر نکتہ چینی کی تھی۔  انھوں نے کہا تھا: "ہمارے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ زیادتی جیسے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ جس نے بھی انھیں ایسی معلومات دی ہیں وہ درست نہیں ہے۔ ہمارے ملک کے بہت سے اہم فیصلے وہ لوگ کرتے ہیں جن کا تعلق اقلیتی طبقے سے ہے۔‘‘

شہریت ترمیمی بل کے خلاف بھارت کے مختلف علاقوں میں جاری احتجاج میں شدت پیدا ہو گئی ہے۔ آسام، تری پورہ، منی پور، میگھالیہ اور اروناچل پردیش جیسی شمالی مشرقی ریاستوں میں پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ نئی دہلی جیسے شہر میں بھی مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کو بھی اسے ہفتے بھارت کے دورے پر آنا ہے اور اُن کے پروگرام میں ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی بھی جانا ہے۔ اس شہر میں پرتشدد مظاہروں کے سبب انٹرنیٹ سروسز کو معطل کر دیا گيا ہے۔ بھارتی حکومت نے اس حوالے سے ابھی کچھ کہنے سے گریز کیا ہے۔

لاکھوں مسلمان بھارتی شہریت سے محروم