طاقتور ترين پاسپورٹ کا اعزاز جرمنی سے چھن گیا
25 اکتوبر 2017پاسپورٹ انڈیکس کے تحت دنیا بھر کے مختلف ملکوں کے پاسپورٹس کا جائزہ لیا جاتا ہے کہ کتنے ملکوں میں میں داخلے کے وقت وہ کارآمد ہوتا ہے۔ نئی درجہ بندی کے تحت سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا سب سے اہم اور طاقتور ترين پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔
یونان میں مہاجرین کے لیے ’کوالیفیکیشن پاسپورٹ‘
جعلی پاسپورٹ کے ذریعے یونان سے اٹلی جانے کی کوشش، کئی گرفتار
پاسپورٹ چھپانے والوں کی ملک بدری سے قبل ’طویل حراست ناجائز‘
دہشت گردوں کی جرمن شہریت ختم کرنے کی تجویز
پیراگوئے نے سنگاپور کے پاسپورٹ کے حامل افراد پر جو پابندیاں عائد کر رکھی تھیں، اب وہ ہٹا دی گئی ہیں۔ اس طرح سنگاپوری پاسپورٹ کے حامل افراد کو دنیا کے 159 ملکوں کے لیے بغیر ویزے یا ایئر پورٹ پر پہنچتے ہی ویزہ فراہم کیا جا سکے گا۔ اس سے قبل دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ جرمنی کا تصور کیا جاتا تھا۔ اب یہ دوسری پوزیشن پر چلا گیا ہے۔ جرمن پاسپورٹ 158 ملکوں میں سنگاپور پاسپورٹ کی طرح کار آمد ہے یعنی اس کا حامل شخص بغیر ویزے یا ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی ویزے کو حاصل کر سکتا ہے۔
تیسرے مقام پر جنوبی کوریا اور سویڈن کے پاسپورٹ ہیں۔ پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق امریکی پاسپورٹ کا مقام چھٹا ہے۔ پاسپورٹ انڈیکس نے یہ بھی بتایا ہے کہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے اُس کے پاسپورٹ کی وقعت و اہمیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ حال ہی ميں ترکی اور وسطی افریقی جمہوریہ نے امریکی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزہ فری انٹری کی سہولت ختم کر دی ہے۔
اسی انڈیکس کے تحت چھٹی پوزیشن پر امریکا کے ساتھ کینیڈا، ملائیشیا اور آئرلینڈ کے پاسپورٹ بھی ہیں۔
پاسپورٹ انڈیکس میں سب سے نچلی پوزیشن افغانستان کی ہے۔ اس پاسپورٹ کے حامل افراد کو بائیس ملکوں میں ویزہ فری انٹری دی جاتی ہے۔
پاسپورٹ انڈیکس کا انتظام کینیڈا میں قائم آرٹن کیپیٹل کرتی ہے۔ اس ادارے کے سربراہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ براعظم ایشیا کے کسی ملک کو دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ رکھنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ اس کا عکاس ہے کہ سنگا پور کا سفارتی عمل اور ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات انتہائی خوشگوار ہیں۔