روس اور یوکرین کی سرحد کے قریب طیارہ حادثے کے بعد یوکرین نے روس پر جنگی قیدیوں کی زندگیوں کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کریملن کا کہنا ہے کہ کییف کی افواج نے ایک ٹرانسپورٹ طیارے کو مار گرایا جس کے نتیجے میں قیدیوں کے تبادلے کے لیے جانے والے یوکرین کے 65 فوجی ہلاک ہو گئے۔