’عدلیہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا‘
1 نومبر 2018اشتہار
پاکستان کے سینٹر فارسوشل جسٹس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پیٹر جیکب کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کی موت کی سزا کی منسوخی سے دنیا بھر میں ہماری عدلیہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
’کیا اب ہر شخص کو اپنے ایمان کا ثبوت پیش کرنا ہوگا؟ ‘
’’آسیہ کی رہائی کےفیصلے سےانسانی حقوق کے تحفظ کی راہ ہموار‘‘
انہوں نے کہا،’’انون کے طالب علم ہونے کے ناطےمیں یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اس کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہوا ہے۔ زیریں عدالتوں میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے تھے۔ اس لیے اس فیصلے سے پاکستان میں خاص طور پر کمزور طبقات کے خلاف ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں انصاف کی امیدیں پروان چڑھیں گی اور یہ بات پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی اور نظام میں اصلاحات کا سبب بن سکتی ہے۔‘‘