1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

علاؤالدین خلجی اور راجپوت ملکہ: فلم ’پدماوتی‘ کی نمائش مؤخر

مقبول ملک روئٹرز
19 نومبر 2017

بھارت میں ایک ہندو راجپوت ملکہ اور مسلمان بادشاہ علاؤالدین خلجی سے متعلق رزمیہ نظم پر بننے والی بالی وُڈ کی متنازعہ ہو جانے والی فلم ’پدماوتی‘ کی نمائش وسیع تر احتجاجی مظاہروں کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/2ntMM
اس فلم میں راجپوت رانی پدماوتی کا مرکزی کردار بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ادا کیا ہےتصویر: Getty Images/AFP

بھارتی فلمی صنعت بالی وُڈ کے مرکز ممبئی سے اتوار انیس نومبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق فلم ’پدماوتی‘ کے پروڈیوسرز نے اتوار کے روز کہا کہ اس نئی فلم کی ریلیز، جو یکم دسمبر کے لیے طے تھی، غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

Marokko - Sanjay Leela Bhansali beim 13. Marrakech International Filmfestival
’پدماوتی‘ کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالیتصویر: picture-alliance/dpa/G. Horcajuelo

پدماوتی: بھنسالی کو قتل کرنے والے کے لیے انعام کا اعلان

اس فلم کے ناقدین، خاص کر بھارت میں راجپوت برادری کا الزام ہے کہ اس فلم کے ذریعے بھارتی تاریخ کو مسخ کیا گیا ہے۔ اسی الزام کو وجہ بنا کر اس جنوبی ایشیائی ملک میں، جو دنیا بھر میں فلم بینوں کی سب سے بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے، وسیع تر احتجاجی مظاہرے بھی شروع ہو گئے تھے۔

روئٹرز کے مطابق اس فلم کے ‌خلاف راجستھان، مہاراشٹر اور کئی دیگر بھارتی ریاستوں میں نہ صرف احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے بلکہ اسی نوعیت کے تحفظات کے باعث بھارتی فلم سنسر بورڈ نے اس نئی فلم کے اجراء کی منظوری دینے میں بھی تاخیر کر دی تھی۔ اس فلم کو ’ویاکوم اٹھارہ‘ نامی اسٹوڈیو نے تیار کیا ہے، جو ’ویاکوم انکارپوریٹڈ‘ نامی کمپنی اور ’نیٹ ورک اٹھارہ‘ کی ملکیت ایک مشترکہ ادارہ ہے۔ ’نیٹ ورک 18‘ بھارت کی ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔ Viacom 18 کی طرف سے اتوار انیس نومبر کے روز بتایا گیا کہ اس فلم کی ریلیز ’’راضاکارانہ طور پر مؤخر کی گئی ہے۔‘‘

Indien Bollywood Film Padmavati
بھارتی شہر بنگلور میں اس فلم پر پابندی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرینتصویر: Reuters/A.N. Chinnappa

اس کمپنی کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’ہمیں یقین ہے کہ ہم جلد ہی اس فلم کی ریلیز سے متعلق ضروری کلیئرنس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اس کے بعد اس فلم کے اجراء کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔‘‘

’ٹوائلٹ‘ کے بعد ’مردانہ کمزوری‘، بالی ووڈ کے نئے موضوعات

لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ ، عورت کے جنسی انحراف کی کہانی

آئیفا ایوارڈز: عالیہ بھٹ اور شاہد کپور نے میدان مار لیا

ممبئی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہی فلم اس سال کے اوائل میں اس وقت بھی مسائل کا شکار ہو گئی تھی، جب بھارتی راجپوت برادری کی نمائندہ ایک تنظیم ’راجپوت کرنی سینا‘ کے کارکنوں نے جنوری میں ریاست راجستھان میں اس فلم کے سیٹ پر ’پدماوتی‘ کے ڈائریکٹر سجنے لیلا بھنسالی پر باقاعدہ حملہ کر دیا تھا۔

’راجپوت کرنی سینا‘، جس کا گڑھ راجستھان ہی ہے، کی طرف سے اس فلم پر یہ کہہ کر شدید تنقید کی گئی تھی کہ اس فلم کی تیاری سے راجپوت برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ڈائریکٹر بھنسالی نے دانستہ طور پر تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔

Indien Bollywood Film Padmavati
راجپوت کرنی سینا کے مرکزی عہدیدار ’پدماوتی‘ کے ذریعے تاریخی حقائق کے مسخ کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئےتصویر: Imago/Hindustan Times

’پدماوتی‘ کے بارے میں اہم بات یہ بھی ہے کہ یہ ایک ایسی رزمیہ نظم کی بنیاد پر فلمائی گئی ہے، جسے سولہویں صدی کے معروف ہندی شاعر ملک محمد جائسی نے لکھا تھا۔ یہ رزمیہ نظم جنگجو راجپوتوں کی رانی پدماوتی اور اسی دور میں ہندوستان کے مسلمان بادشاہ علاؤالدین خلجی کے بارے میں ہے۔

بالی وڈ فلم ’دنگل‘ نے چینی باکس آفس کے ریکارڈ توڑ دیے

پاکستان میں بھارتی فلم ’رئیس‘ کی نمائش پر ملک گیر پابندی

کرینہ اور سیف کے بیٹے کے نام پر اعتراض کیوں ؟

اس فلم کے اجرا کے مؤخر کیے جانے سے قبل بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش کی طرف سے بھی، جہا‌ں ملکی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے، مرکزی حکومت کو خبردار کر دیا گیا تھا کہ اگر یہ فلم طے شدہ پرگرام کے مطابق ریلیز کی گئی، تو اس کی وجہ سے اتر پردیش میں بھی امن عامہ کے شدید مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔