1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فاٹا کو صوبے کا درجہ دیا جائے: پاکستانی سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی

30 مئی 2008

بعض حلقوں کی جانب سے فاٹا کو صوبہ ِ سرحد میں شامل کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/EA1Z
پاکستان کے شِمال مغربی قباءلی علاقے طالبان اور القاعدہ کا گڑھ تصوّر کیے جاتے ہیںتصویر: AP

پاکستانی ایوانِ بالا کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قبائلی علاقہ جات نے قبائلی علاقے فاٹا کو پانچویں صوبے کا درجہ دینے ، قبائلی علاقوں میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے طالبان کے ساتھ بات چیت کرنے اور مقامی سیکیورٹی اہلکاروں کی کم سے کم تنخواہ دس ہزار روپے ماہانہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی نو منتخب سیاسی حکومت نے قبائلی علاقوں میں رائج ایف سی آر قوانین ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔