1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیفا ورلڈ کپ: جرمنی کی شاندار جیت

14 جون 2010

فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں جرمنی اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے ایک اہم میچ میں جرمنی نے آسٹریلیا کو چار صفر سے شکست دے دی ہے۔

https://p.dw.com/p/NptH
کلوزے گول کرنے کے بعدتصویر: AP

جرمن کھلاڑی لوکاس پوڈولسکی نے آٹھویں منٹ میں پہلا جبکہ میروسلاف کلوزے نے 26 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کیا۔ کپتان فلیپ لاہم کے ایک عمدہ پاس پر کلوزے نے یہ گول اسکور کر کے عالمی کپ مقابلوں میں اپنے انفرادی گولوں کی تعداد گیارہ کر لی ہے۔

NO FLASH WM100613 Deutschland Australien
لوکاس پوڈولسکی کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاتصویر: AP

56 ویں منٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی Tim Cahill کے ایک فاؤل پر انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد جرمن ٹیم نے آسٹریلوی گول پوسٹ پر حملوں کی بارش کر دی۔ جرمنی کی طرف سے تیسرا گول کھیل کے 68 ویں منٹ میں مڈ فیلڈر ملر نے کیا، اس گول کے ایک منٹ بعد جرمن کوچ یوآخم لوئیو نے کلوزے کی جگہ فارورڈ کھلاڑی کاکاؤ کو میدان میں اتارا اور انہوں نے میدان میں قدم رکھنے کے ایک منٹ بعد ہی محسوت اوزل کے ایک اعلیٰ پاس پر گول کر دیا۔ یوں جرمنی نے آسڑیلیا پر چار صفر کی برتری حاصل کر لی، جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس جیت کے ساتھ ہی جرمنی ، گروپ ڈی میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

NO FLASH WM100613 Deutschland Australien
کھیل کے آغاز سے اختتام تک جرمن ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، فٹ بال پر اپنی گرفت جمائے رکھی اور آسٹریلیا کو سنبھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہ دیاتصویر: AP

اس کے علاوہ انیسویں عالمی کپ مقابلوں کے تیسرے دن یعنی اتوارکو گروپ سی میں الجزائر اور سلووینیہ کے مابین مقابلہ ہوا جبکہ گروپ ڈی میں سیربیا اور گھانا کی ٹیمیں مد مقابل رہیں۔

الجزائر بمقابلہ سلووینیہ

گروپ سی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سلووینیہ نے الجزائر کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ سلووینیہ کی طرف سےمیچ کا واحد گول Robert Koren نے 79 ویں منٹ میں کیا۔

WM100613 Algerien Slowenien NO FLASH
سلووینیہ کی طرف سے گول کرنے والے Robert Korenتصویر: AP

72 ویں منٹ میں الجزائر کے کھلاڑی Abdelkader Ghezzal نے غیر ضروری طور پر فٹ بال کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے انہیں ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا۔

سلووینیہ نے اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیل میں اپنے اٹیک کو تیز کر دیا اورGhezzal کے باہر جانے کے ٹھیک سات منٹوں بعد ہی گول کر دیا۔ اس طرح گروپ سی میں سلووینیہ کی ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔

سیربیا بمقابلہ گھانا

گروپ ڈی کے پہلے میچ میں گھانا نے سیربیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا۔ یہ واحد گول Asamoah Gyan نے پچاسویں منٹ میں ایک پنلٹی سٹروک پر کیا۔ میچ کے دوران سیربیا کے دفاعی کھلاڑی Aleksandar Lukovic کو ڈبل فاؤل پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔ 74 ویں منٹ میں Lukovic کے باہر جانے کے بعد چار مرتبہ افریقی کپ کی فاتح ٹیم گھانا نے اپنے اٹیک سے مخالف ٹیم کو پریشان کر دیا۔

Flash-Galerie WM100613 Ghana Serbien
گھانا کی طرف سے Asamoah Gyan کےگول کی وجہ سے ،ان کی ٹیم نے کامیابی حاصل کیتصویر: AP

کھیل کے پچاسویں منٹ میں سیربیا کے متبادل کھلاڑی Zdravko Kuzmanovic اپنی ہی ڈی میں ہینڈ بال کے مرتکب پائے گئے اور ریفری نے گھانا کو پنلٹی سڑوک دے دیا، جس پر Gyan نے گول کیا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید