لکس اسٹائل ایوارڈ 2020 کی جھلکیاں
فلم، ٹی وی اور فیشن کے شعبے کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ بھی اس بار کورونا کی عالمی وبا کے سائے سے نہیں بچ سکا اور منتظمین کی جانب سے اس بار یہ تقریب ورچوئل شو کی صورت میں منعقد کی گئی۔
بہترین اداکارہ ماہرہ خان کے دو ایوارڈز
ماہرہ خان نے اپنی فلم ’سپراسٹار‘ کے لیے جیوری اور پاپولر دو نوں کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔ ماہرہ کی اس فلم نے باکس آفس پر 25 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔
اقراء عزیز کے دوسال میں تین ایوارڈز
اقراء عزیز اپنے ڈرامے ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں اپنی بہترین اداکاری پر جیوری کی جانب سے ایوارڈ کی حقدار قرار پائیں۔ یہ ان کا مسلسل تیسرا ایوارڈ ہے۔ گزشتہ سال انہیں بہترین اداکاری پر دو ایوارڈز ملے تھے۔
انکار پر یمنا زیدی کو ایوارڈ
یمنا زیدی اپنے ڈرامے انکار کے لیے عوام کی جانب سے بہترین اداکارہ قرار دی پائیں۔ زینب سلمان کی تیارکردہ دیدہ زیب گلابی ساڑھی میں اپنے ایوارڈ اور والدہ کے ساتھ۔
دس سالہ ہادیہ ہاشمی بہترین گلوکارہ
ہادیہ ہاشمی نے 2019 میں نیس کیفے بیسمنٹ کےلیے سوچ بینڈ کے ساتھ ’بول ہو‘ گانا گایا۔ یہ گانا بعد میں بالی وڈ میں موہت سوری کی فلم ’ملنگ‘ کا ٹائٹل بھی بنا اور اسی گانے پر انہیں بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ بھی ملا۔
نو سالہ شیث گُل کا اعزاز
بہترین ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے ضمن میں شیث سجاد گُل کو پاکستانی ٹیلی ویژن کی تاریخ کے مشہور ترین ڈراموں میں سے ایک ’میرے پاس تم ہو‘ میں رومی کا کردار ادا کرنے پر ملا۔
مہوش حیات کا جلوے
اس ورچوئل ایوارڈ شو کی میزبانی مہوش حیات نے انجام دی۔ مہوش حیات نے گزشتہ سال بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا تاہم اس سال وہ نامزد نہیں ہوئی تھیں لیکن ان کی شرکت بطور میزبان رہی۔
غیر روایتی اداکار کا ایوارڈ
جیوری کی جانب سے فلم میں بہترین اداکار کا ایوارڈ پانے والے راشد فاروقی کی اداکاری کو لال کبوتر میں بہت سراہا گیا تھا اور یہ فلم پاکستان کی جانب سے آسکر نامزدگی کے لیے بھی ارسال کی گئی تھی۔
بہترین پس پردہ گلوکار علی طارق
علی طارق بہترین پس پردہ گلوکار کا ایوارڈ تھامے ہوئے۔ انہیں یہ ایوارڈ ہدایت کار عاصم رضا کی فلم ’پرے ہٹ لوّ‘ کا گانا ’بےکراں‘ جس کی موسیقی اذان سمیع خان نے دی تھی گانے پر ملا۔
ریڈ کارپٹ کی میزبان
عالمی شہرت یافتہ ماڈل مشک کلیم نے بطور ریڈ کارپٹ کی میزبان اپنی مسحور کن شخصیت کی بدولت اس محدود پیمانے پر منعقد تقریب کو بھی پرنور بنادیا۔
بھولے کا ایوارڈ
2019 کے مقبول ڈراما سیریل ’رانجھا رانجھا کردی‘ کے کردار بھولا کو ادا کرنے والے عمران اشرف نعمان عارفین کے تخلیق کردہ لباس میں ایوارڈ کے ساتھ، یہ ان کا پہلا ایوارڈ ہے۔
حدیقہ کیانی کی پرفارمنس
انیسویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی ورچوئل تقریب کے دوران مقبول گلوکارہ حدیقہ کیانی نے خصوصی پرفارمنس دی۔
لال کبوتر کی منشاء پاشا
منشاء پاشا فلم کی بہترین اداکارہ کےلیے نامزد ہوئی تھیں، اور آسکر نامزدگی کے لیے بھیجی گئی پاکستانی فلم ’لال کبوتر‘ میں ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ ان کا زُوریا ڈور کے جدید تراش کے اس لباس میں دیا گیا ایک انداز۔
ثروت گیلانی کا انداز
معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے اس ورچوئل شو میں بطور ایوارڈ پریزنٹر شرکت کی، اس دوران انہوں نے کانیا کٹیور کی ڈیزائن کردہ سیاہ ساڑھی کا انتخاب کیا۔
بہترین ماڈل مرحومہ زارا عابد
مئی 2020 میں کراچی میں پی آئے اے کے طیارہ حادثے میں ہلاک ہو جانے والی ماڈل زارا عابد کو سال کی بہترین ماڈل کا ایوارڈ بعد از مرگ دیا گیا جو ان کی والدہ اور بھائی نے وصول کیا۔