کچھ لوگ جیب سے امیر ہوتے ہیں اور کچھ لوگ دل سے۔ لاہور شہر کے 60 سالہ رکشہ ڈرائیور محمد امین کا شمار دل سے امیر افراد کی فہرست میں ہوتا ہے۔ وہ گزشتہ دو سالوں سے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے باہر ہفتے میں دو دن تقریباً دو سو افراد کو ایک وقت کا مفت کھانا کھلاتے ہیں۔ لاہور سے سمیرا لطیف کی رپورٹ۔