1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ملیریا کے خلاف ادویات بے اثر ہو رہی ہیں

کشور مصطفیٰ20 فروری 2015

ایک رپورٹ کے مطابق ملیریا کے خلاف دوا کی مزاحمت اگر ایشیا سے افریقہ یا انفرادی طور پر افریقہ میں بھی پیدا ہو گئی تو لاکھوں انسانوں کی جانیں خطرے میں ہوں گی۔

https://p.dw.com/p/1EfAF
تصویر: picture-alliance/dpa/Str

طبّی محققین نے ملیریا کے پھیلاؤ سے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیماری کے خلاف اب تک استعمال کی جانے والی تمام ادویات اب بے اثر ہوتی جا رہی ہیں اور جنوبی ایشیا کے ممالک میں ملیریا کی تاریخ دُھرائی جانے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ملیریا کے پیراسائٹس یا طفیلیے اس مرض کے خلاف دوا ’ artemisinin‘ مزاحم ہو چُکے ہیں اور میانمار میں بھارت کی سرحد سے نزدیک علاقوں میں تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ اس طرح ملیریا کے، جو ماضی میں ان ممالک میں بہت زیادہ پایا جاتا تھا، مستقبل میں ایک بار پھر پھیلاؤ کے آثار بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔

تاریخ خود کو دُھرا رہی ہے

طبّی محققین نے کہا ہے کہ دوا مزاحم ملیریا طفیلیے بھارت پہنچ گئے تو صورتحال ایک بڑے عالمی بحران سے دوچار ہو گی کیونکہ اس سے مہلک مچھروں کے سبب پیدا ہونے والی بیماری ’ ملیریا‘ کے خاتمے اور اس پر کنٹرول کے امکانات کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔

Symbolbild Tropenkrankheiten Malaria Duengefieber & Co
ملیریا ایک استوائی بیماری ہےتصویر: Getty Images/Fred Dufour

اس بارے میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملیریا کے خلاف دوا سے مزاحمت کا پھیلاؤ اگر ایشیا سے افریقہ یا انفرادی طور پر افریقہ میں بھی پیدا ہو گیا تو لاکھوں انسانوں کی جانیں خطرے میں ہوں گی۔ ایسا ماضی میں بھی ہو چُکا ہے جبکہ پہلے ملیریا کے خلاف استعمال کی جانے والی ادویات اثر کرتی تھیں جبکہ اب یہ دوائیں بے اثر ہو چُکی ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایماء پر کیے جانے والے اس مطالعاتق جائزے میں شامل ٹروپیکل میڈیسن ریسرج یونٹ سے منسلک ایک محقق چارلس وؤڈرو کے بقول، "میانمار کا شمار ملیریا کی دوا ’ artemisinin‘ کی مزاحمت کے خلاف جنگ کرنے والے صف اوّل کے ملکوں میں ہوتا ہے کیونکہ یہ تمام دنیا کے لیے ایک گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔

تازہ ترین تجربہ

طبّی جریدے ’ لینسٹ انفکشس ڈیزیزز میں شائع ہونے والی جائزہ رپورٹ کے مطابق چارلس وؤڈرو کی ٹیم نے میانمار بھر اور اُس کے سرحدی علاقوں سے 940 نمونے ملیریا کے مختلف 55 مراکز سے اکھٹے کیے۔ ان میں سے 40 فیصد کے K3 جینز میں تبدیلی کی نشاندہی ہو رہی تھی۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ تبدیلی جینٹک سگنل ہے ملیریا کے خلاف دوا ’ artemisinin‘ مزاحمت پیدا ہونے کا۔

ihi-2012: Probanden mit Malaria infizieren
افریقی ممالک میں سب سے زیادہ ملیریا کبش ادویات بے اثر ہوتی جا رہی ہیںتصویر: Sanaria Inc

جنوب مشرقی ایشاء متاثر

بنکاک کی ماہیڈول آکسفورڈ ٹروپیکل میڈیسن ریسرچ یونٹ نے گزشتہ برس جولائی میں ایک مطالعاتی جائزہ پیش کیا تھا، جس سے پتا چلا تھا کہ دوا کے خلاف ملریا مچھروں کی مزاحمت تھائی لینڈ، کمبوڈیا، میانمار اور لاؤس اور مشرقی میانمار میں عام ہو چُکی ہے جبکہ ملیریا میں مبتلا ہونے اور اس بیماری کا شکار ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ طبّی ماہرین کے مطابق سن دو ہزار سے اب تک قریب 3.3 ملین افراد کو ملیریا کے سبب ہلاک ہونے سے بچایا جا چُکا ہے تاہم اب بھی ہر سال 627,000 سے زائد افراد ملیریا کے سبب موت کے مُنہ میں جا رہے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد افریقہ سے تعلق رکھنے والے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید