1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہشمالی امریکہ

منتقلی اقتدار، ٹرمپ رکاوٹیں کھڑی کرنے سے 'باز‘ رہیں، بائیڈن

29 دسمبر 2020

نومنتخب امریکی صدر کے مطابق ٹرمپ نے متعدد امریکی سکیورٹی ایجنسیوں کو 'کھوکھلا‘ کر دیا ہے۔ انہوں نے معلومات فراہم نہ کرنے کے عمل کو ’غیر ذمہ دارانہ‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کی ٹیم کو سیاسی سطح پر رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

https://p.dw.com/p/3nJ1U
Wilmington, USA | Rede Joe Biden Videokonferenz Außenpolitik
تصویر: Jonathan Ernst/REUTERS

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میں امریکا کی بہت سی سکیورٹی ایجنسیوں کو 'اندر سے کھوکھلا‘ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے ان کی ٹیم کو پوری طرح سے معلومات فراہم نہ کرنا 'غیر ذمہ دارانہ‘ فعل ہے۔

خارجہ امور کی پالیسی سے متعلق اپنی ٹیم سے ملاقات کے بعد جو بائیڈن نے کہا، ''ہمیں محکمہ دفاع، انتظامی امور اور محکمہ خزانہ میں سیاسی قیادت کی طرف سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فی الوقت ہمیں قومی سلامتی کے کلیدی امور سے متعلق، جو معلومات درکار ہیں، وہ جانے والی ٹرمپ انتظامیہ سے ہمیں نہیں مل رہی ہیں۔ میرے خیال سے یہ غیر ذمہ دارانہ رویے سے کم نہیں ہے۔‘‘

بائیڈن کی ٹیم کو 'رکاوٹوں‘ کا سامنا

جو بائیڈن نے کہا کہ ''کسی قسم کے تذبذب یا پھر ایسی صورتحال، جس کا دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے، سے بچنے کے لیے ان کی ٹیم کو محمکہ دفاع کے بجٹ سے متعلق مکمل معلومات درکار ہیں۔‘‘  ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کو، ''دشمنوں کے روکنے کے لیے آپریشنز اور عالمی سطح پر ہماری فوج کی حالت سے متعلق واضح صورت حال سے آگاہی بہت ضروری ہے۔‘‘

امریکی الیکشن، صورتحال کیا رنگ اختیار کرے گی؟

جو بائیڈن کی جانب سے یہ بیانات قومی سلامتی اور دفاعی امور سے متعلق اپنی ٹیم اور مشیروں سے بات چیت کے بعد سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کو پتا لگا ہے کہ جو ایجنسیاں ملک کی سکیورٹی کے لیے بہت اہم ہے، انہیں ٹرمپ انتظامیہ نے کافی نقصان پہنچایا ہے۔

صدر ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں تقریبا 70 لاکھ سے بھی زیادہ ووٹوں سے ہار ہوئی ہے تاہم ابھی تک انہوں نے اپنی شکست تسلیم نہیں کی۔ پہلے ان کی ٹیم نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق کئی ریاستوں میں قانونی چارہ جوئی کی، جس میں ناکامی کے بعد، 23 نومبر کو ان کی انتظامیہ نے اقتدار کی منقتلی میں تعاون کی اجازت دی تھی۔ نومنتحب صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو اقتدار سنبھالیں گے۔

 ص ز/ ا ا (اے پی، روئٹرز)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں