ضلع رحیم یار خان میں ایک مندر پر حملے کے بعد قومی اسمبلی میں متقفہ طور پر منظور کی گئی ایک قرار داد میں اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ہندو برادری کے ساتھ ہے لیکن دوسری طرف دھونگ شریف میں ممکنہ کشیدگی کی وجہ سے ہندو نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔