دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک موئن جو دڑو پر تحقیق اور اس کے تحفظ کے لیے جرمن ماہر آثار قدیمہ پروفیسر ڈاکٹر مائیکل یانسن گزشتہ پانچ دہائیوں سےسرگرم ہیں۔ اس قدیم شہر کے فن تعمیر اور پانی کی ترسیل و نکاسی کے نظام کے بارے میں وہ حیرت انگیز انکشافات کر چکے ہیں۔ انہیں پاکستانی حکومت نے ستارہ امتیاز و ہلال امتیاز سے نوازا ہے۔ ان کی موئن جو دڑو سے بے لوث محبت کے بارے میں عرفان آفتاب کی خصوصی رپورٹ۔