1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مودی پسند ہیں لیکن بھارت نے ہمارے ساتھ اچھا نہیں کیا، ٹرمپ

19 فروری 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتہ دو روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے لیکن ان کی آمد سے پہلے ان کے بیانات سے لگتا ہے کہ اس دورے میں کسی بڑے تجارتی معاہدے کا امکان کم ہے۔

https://p.dw.com/p/3Xzox
Indien Navrati Fest Vorbereitung Body Painting
تصویر: Reuters/A. Dave

امریکی صدر پیر 24 فروری کو ریاست گجرات کے شہر احمدآباد پہنچیں گے جہاں ان کے استقبال کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں چل رہی ہیں۔

اپنے دورے سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ بڑے معاہدے وہ مستقبل کے لیے بچا کر رکھنا چاہتے اور انہیں نہیں معلوم کہ یہ معاہدے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے پہلے ہو پائیں گے یا پھر انتخابات کے بعد۔

انہوں نے کہا، "ہم بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کر سکتے ہیں۔ لیکن مجھے نہیں معلوم کہ یہ انتخابات سے پہلے ہوسکےگا۔" 

Frankreich G7-Gipfel in Biarritz | Donald Trump & Narendra Modi
تصویر: Reuters/C. Barria

ٹرمپ انتظامیہ نےگزشتہ برس بھارت کو ترقی پذیر ممالک کے اس خصوصی پروگرام کی فہرست سے خارج کر دیا تھا جس کے تحت بعض بھارتی اداروں اور کمپنیوں کو امریکی مارکیٹ تک آزادانہ رسائی حاصل تھی اور ٹیکس کی بھی رعایت تھی۔

دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تجارتی صورت حال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "بھارت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، لیکن میں وزیراعظم نریدر مودی کو بہت پسند کرتا ہوں۔"

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ کے دورے کے دوران کسی بڑے تجارتی معاہدے کے امکانات کم ہیں لیکن ایک "تجارتی پیکج" کی توقع ہے۔

USA Houston vor dem Treffen von Trump und Modi
تصویر: Getty Images/S. Flores

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں بھارتی دورے سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں جہاں گجرات میں ان کے استقبال کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں چل رہی ہیں.

انہوں نے کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہوائی اڈے اور ایوینٹ کے درمیان 70 لاکھ لوگ ہوں گے۔ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا اسٹیٹیڈیم ہوگا، جو اب بھی زیر تعمیر ہے۔ مودی نے مجھے خود بتایا ہے کہ ہوائے اڈے اور تقریب کے میدان تک 70 لاکھ لوگ موجود ہوں گے۔ یہ بہت ہی دلچسپ رہےگا۔"

احمد آباد کے دورے پر وزیر اعظم مودی ہوائی اڈے پر امریکی صدر کا خیر مقدم کریں گے۔ صدر ٹرمپ اس کے بعد سابرمتی آشرم جائیں گے، جو بھارت کی جدوجہد آزادی کے دوران مہاتما گاندھی کی رہائش تھی۔

ہوائی اڈے سے وہاں تک کے دس کلومیٹر کے راستے کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے۔ انہی  راستوں پر دونوں رہنماؤں کا روڈ شو بھی ہو گا۔

پروگرام کے مطابق سڑک کے دونوں کناروں پر لاکھوں لوگ امریکی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کا استقبال کرنے کے لیے کھڑے رہیں گے۔